551884796119198

بروقت تشخیص اور ویکسی نیشن سے امراض کاتدارک ممکن ہے :ڈاکٹر اقبال شاہد

ڈائریکٹر جنرل(توسیع)ڈاکٹر اقبال شاہد نے محکمانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس میں کہا کہ بروقت تشخیص اور ویکسی نیشن سے مُوذی امراض کا تدارک ممکن ہے۔

ڈائریکٹر جنرل(توسیع) ڈاکٹر اقبال شاہد نے محکمانہ کارکردگی بارے میں منقد ہونے والے ایک جائزہ اجلاصدارت کی صدارت کی.

اس اجلاس میں لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباداور راولپنڈی کے ڈویژنل ڈائریکٹرز نے مُوذی امراض، حفاظتی ٹیکہ جات، سروس ڈلیوری اور ترقیاتی منصوبہ جات بارے فرداً فرداً کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر اقبال شاہد کا کہنا تھا کہ بیماریوں کی روک تھام میں حفاظتی اقداما ت نہایت اہم کردارادا کرتے ہیں، لہذا تمام افسران اپنے اضلاع میں ڈیزیز سرویلنس اور سروس ڈلیوری میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کٹا بچاؤ اور کٹافربہ پروگرامز کی مدد سے حلال گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ اور ان پروگراموں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے.
اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کے ہمراہ ڈائریکٹر کمیونی کیشن نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: