فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم قدم، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کا کہنا ہے, کہ کیلیفورنیا کی فوڈ ٹیک اسٹارٹ اپ اپسائیڈ فوڈزکمپنی کا لیب میں تیار کردہ چکن کا گوشت کی پروڈکٹ انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے، جو کہ ایک نئے فوڈ انقلاب کی منزلیں کی نئی راہے کھولتا ہے۔ جس میں دنیا کا گوشت فیکٹری فارموں کے بجائے بائیو ری ایکٹرز میں اگایا جاتا ہے۔
UPSIDE Foods کی سی ای او اور بانی، ڈاکٹر اوما والیتی نے ایک بیان میں کہا، "یہ خوراک کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے،” ہم نے شکوک و شبہات سے بھری دنیا کے درمیان اپنے نظریات پر عمل کرتے ہوئے تجربات کا آغاز کیا، اور آج، ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
UPSIDE Foods پہلی کمپنی جس کو کاشت شدہ گوشت کے لیے FDA سے ‘کوئی عدم اطمینان کا اظہار نہیں کیا گیا۔ یہ سنگ میل گوشت کی پیداوار میں ایک نئے دور کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
دنیا کی پہلی کاشت شدہ گوشت کی مصنوعات کو 2013 میں شروع کیا گیا تھا جب ڈچ اسٹارٹ اپ Mosa Meat نے اپنے لیب سے تیار کردہ بیف برگر کو دنیا میں متعارف کرایا تھا، جس کی قیمت $330,000 تھی — 100 سے زیادہ کمپنیاں پہلے ہی اس امید پر سپر مارکیٹ کی شیلف پر نظریں جمائے ہوئے ہیں کہ وہ مارکیٹ میں سب سے پہلےکاشت شدہ گوشت کی مصنوعات کومتعارف کروائیں۔