551884796119198

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سویا بین اگانے کے منصوبے کے 100 تجرباتی پلاٹ لگوانے کی مہم کا افتتاح

سابق صوبائی وزیر زراعت سندھ حسن علی چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی.

تقریب کی صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی.

سویا بین اگانے کے منصوبے کے 100 تجرباتی پلاٹ لگوانے کی مہم کا افتتاح وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے آج زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کیا، اس منصوبہ تحت ملک بھر میں 100 مقامات پر سویا بین کی کاشت کے پلاٹ تجربات لگائے جائیں گے.

 پاکستان پولٹری انڈسٹری سے ڈاکٹر خالد محمود شوق اور ویٹنری نیوز اینڈ ویوز کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر محمد عاطف نسیم نے اس تقریب میں شرکت کی اس منصوبے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ظہیر نے بریفننگ دی اور شرکاء کو تجرباتی فارم پر مختلف فصلوں بالخصوص گندم سبزیوں کی فصلوں کے ٹرائلز دکھائے گئے.

 مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر زراعت سندھ حسن علی چانڈیو نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تحقیقات کو سراہا اور دیگر زرعی اداروں کے لیے قابل رشک قرار دیا.

 سویا بین کی کاشت کے پلاٹ تجربات کے طور پورے ملک میں لگائے جائیں گے 100 مقامات پر ان کا اغاز کر دیا گیا ھے، آج ساہی وال میں اس منصوبے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ظہیر کی زیر قیادت یونیورسٹی کی ٹیم سویا بین کاشت شروع کرائے گی.

 وائس چانسلر نے کہا کہ سویا بین کے فیسٹول بھی منعقد کروائیں گے اور کسانوں کو عملی تربیت دینے دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو عملی مشاہدات کروائیں گے تاکہ وہ سویا بین کی کاشت کے لیے آمادہ ہوں اس کے لیے ان سرگرمیوں کی تشہیر کی بہت زیادہ ضرورت ھے.

 

وائس چانسلر نے کہا سویا بین کی کاشت، ملک کی غذائی ضروریات کے لیے بہت ضروری ہے۔  سویا بین کی کاشت کے لئے ہم اپنےکسان کو اس وقت تک راغب نہیں کرسکتے جب تک عملی میدان میں کامیاب کاشت کا عملی مظاہرہ نہیں کردیتے. اس پیش نظر ہم نے پورے ملک میں 100 مقامات پر  سویا بین کی کاشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: