محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے تیندوے کے حملے سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر مشتمل ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی
- قومی زبان میں ساڑھے تین منٹ دورانیے کی وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے اس خطرناک جانور سے محفوظ رہا جاسکتا ہے: محکمہ جنگلی حیات
- قومی زبان میں ساڑھے تین منٹ دورانیے کی وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے اس خطرناک جانور سے محفوظ رہا جاسکتا ہے: محکمہ جنگلی حیات
- قومی زبان میں ساڑھے تین منٹ دورانیے کی وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے اس خطرناک جانور سے محفوظ رہا جاسکتا ہے: محکمہ جنگلی حیات
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی قیادت میں محکمہ جنگلی حیات نے تیندوے کے حملے سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تاکہ عوام کو تیندوے کے حملے سے بچاؤ کی آگاہی فراہم کیجاسکے۔ تفصیل کیمطابق شعبہ نشرو اشاعت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے تیندوے کے حملے سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر مشتمل قومی زبان اُردو میں ساڑھے تین منٹ دورانیے کی ایک وڈیو تیار کرکے عوامی آگاہی کیلئے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔ وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جنگل اور اسکے مضافات میں رہنے والے لوگ کسطرح تیندوے کے حملے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ تیندوے کی علاقے میں موجودگی وہاں کے صحت مند ماحول کی غماز ہوتی ہے یہ انسان کیلئے ضرر رساں جانوروں کو شکار کرکے قدرتی ماحول کو متوازن رکھتا ہے لہٰذا اسکا تحفظ بھی ایکو سسٹم کیلئے بہت سود مندہے تاہم قدرتی شکار میں کمی اور مسکن کی تباہی کی بدولت یہ انسانی آبادیوں کا رخ کرتا ہے جس سے اس خطرناک جانور کے انسانوں کے ساتھ تصادم کے امکانات بڑھ جاتے ہیں تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بڑی حد تک نقصان میں کمی لا سکتے ہیں۔ جنگل کے باسیوں یا مضافات میں رہنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ علی ا لصبح یا شام کے بعد جنگل میں جانے سے گریز کریں یہ رات کے وقت زیادہ متحرک ہوتا ہے اپنے گھروں کے سامنے بلب روشن رکھیں۔ جنگل سے گزرتے وقت اپنی ٹارچ اور لاٹھی ساتھ رکھیں اگر کہیں تیندوے سے سامنا ہوجائے تو دونوں ہاتھوں سے تالی بجائیں اور اپنی چادر یا شال لہرائیں۔ مال مویشیوں کو رات کو جنگل میں نہ چھوڑیں۔ اپنا پالتو کتا ساتھ رکھیں جنگل سے گزرتے وقت بلند آواز میں بات کریں۔ اپنے اردگرد کا ماحول صاف رکھیں اور کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں، کوڑا کرکٹ جانوروں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے اور تیندوا جانوروں کے شکار کیلئے آبادیوں میں آجاتا ہے جنگل کے قریب آگ نہ لگائی جائے کیونکہ آگ سے متاثر ہوکر جانور آبادی میں داخل ہوتا ہے اگر کوئی تیندوا آبادی میں آجائے تو اسے تنگ نہ کریں بلکہ کنستر یا پٹاخوں کے ذریعے شور ڈالا جائے تا کہ وہ واپس چلا جائے تیندوا شاذر ونادر ہی انسانوں پر حملہ کرتا ہے اور یہ اپنے بچاؤ کیلئے انسان پر حملہ کرتا ہے لہٰذا تیندوے کو کسی صورت ہلاک نہ کریں بلکہ اس کی کسی علاقے میں موجودگی، زخمی حالت یا موت کیصورت میں فوری محکمہ تحفظ جنگلی حیات وکو اطلاع دیں، یہ وائلڈ لائف ایکٹ کے جدول سوئم میں شامل ہے جسکا شکار، خرید و فروخت، اپنے پاس رکھنا ایک سنگین جرم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قید و بند، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔