سیکرٹری لائیو سٹاک نے فیڈ کے فارمولے کے تعین کیلئے 15 ممبران پرمشتمل کمیٹی ترتیب دیدی

سیکرٹری لائیو سٹاک نے فیڈ کے فارمولے کے تعین کیلئے 15 ممبران پرمشتمل کمیٹی ترتیب دیدی
لاہور( نمائندہ خصوصی) سیکرٹری لائیو سٹاک نے فیڈ کے فارمولے کے تعین کیلئے 15 ممبران پرمشتمل کمیٹی ترتیب دے دی گئی ہے، کمیٹی پورے پاکستان میں پولٹری کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔
1۔ پہلے ان سالوں میں اور آج پولٹری فیڈ اور مرغی کے گوشت کی پنجاب اور پنجاب سے باہر فراہمی کا موازنہ کیا جائے گا۔
2۔ اکتوبر 2022 میں سویابین (GMO) پر پابندی کے بعد پولٹری پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
3۔ پاکستان میں فیڈ کی دستیابی خاص طور پر پنجاب میں سویابین کے ساتھ اور بغیر سویابین کے اکتوبر 2022 سے فروری 2023 تک کی ماہانہ ڈیمانڈ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
4۔ فیڈ اور فیڈ میں شامل اجزاءکی عدم دستیابی کی وجوہات پر بھی غور و فکر کی جائے گی۔
5۔ مختلف دوسرے ذرائع جن سے فیڈ کی دستیابی کو بہتر بنایا جا سکے اور اس کے پروڈکشن پر اثرات بھی کمیٹی کے ٹاسک میں شامل ہے۔
6۔ سویابین اور سویابین کے بغیر فیڈ کی تیاری اور اس کے مرغی کی تیاری پر مارکیٹ پر آنے والے اثرات۔
7۔ مزید کون سی وجوہات ہیں جو ملک میں پولٹری کی پروڈکشن پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔
8۔ حکومت کو آئندہ پولٹری سپلائی کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کیلئے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
کمیٹی کو سات دن میں اپنی تجاویز مرتب کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔مبارک خلیل سیکرٹری میڈیا اینڈ انفارمیشن برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب

Leave a Reply

%d bloggers like this: