ملک پاکستان کو دودھ اور گوشت کی کمی کا سامنا، ڈیری فارمنگ لوگ چھوڑ کر دیگر روزگار کی طرف جا رہے ہیں،اعلیٰ حکام عملی اقدامات اٹھائیں
پشاور (نمائندہ خصوصی) صوبائی حکومت ڈیری سیکٹر کو ختم ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ڈیری فارمنگ ختم ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار محمد آصف اعوان صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو دودھ اور گوشت کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کافی کمی ہوئی ہے کمی کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عملی اقدامات اٹھائیں اور ڈیری سیکٹر کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ڈیری سیکٹر روزانہ کی بنیاد پر ختم ہو رہا ہے ڈیری فارمنگ لوگ چھوڑ کر دیگر روزگار کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ اس وقت ڈیری سیکٹر میں نقصان ہو رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ڈیری فارمنگ کو جاری رکھنا انتہائی مشکل روزگار بن چکا ہے اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کا نقصان فارمرز کے ساتھ ساتھ عوام اور حکومت کو بھی ہو رہا ہے اس لئے لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتی ہے تا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کو بچایا جائے اور اسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ڈیری سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور ڈیری سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے اے سی اور ڈی سی کے کنٹرول سے آزاد کیا جائے تاکہ دودھ، دہی اور گوشت کا ریٹ ایسوسی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ مل کر کرسکیں تاکہ مارکیٹ کے مطابق ریٹ مل سکے اگر مارکیٹ کے مطابق ریٹ ہوگا تو ڈیری فارمنگ ترقی کرے گی اگر مہنگا دودھ اور مہنگا گوشت پیدا کرکے سستا فروخت کیا جائے تو بہت جلد یہ سیکٹر ختم ہو جائے گا اس لئے ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری اور دیگر انتظامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائے تاکہ سیکٹر کو بچانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرسکے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں لائیوسٹاک ڈیری سیکٹر ختم ہونے کے قریب ہے روزانہ مہنگائی اور بد انتظامی کی وجہ سے ڈیری فارمنگ کو جاری رکھنا مشکل ترین روزگار بن چکا ہے۔ جانوروں کی خوراک فیڈ ،ونڈا میڈیسن، بجلی، گیس، کرایہخ لیبر، ٹرانسپورٹ جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر ایشوز کی وجہ سے ڈیری فارمنگ ختم ہونے کے قریب ہے ۔وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری سخت نوٹس لے کر ایک گرینڈ میٹنگ بلائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات کرنے کا موقع دیں کیونکہ کسانوں اور ڈیری فارمز کا روزی روٹی کا واحد ذریعہ کھیت کھلیان مال اور مویشی ہے۔ محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہاکہ اگر یہ دونوں ختم ہوگئے تو ملک کی معیشت بہت کمزور ہو جائے گی کیونکہ لائیوسٹاک سیکٹر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔