محکمہ جنگلات شجر پروری کیلئے تمام وسائل بروکار لارہا ہے دیہات میں رہنے والے لوگوں کے لئے ٹی ڈی کوٹہ کی بنیاد پر لکڑی مہیا کر رہے ہیں
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ترقی تمام تر وسائل برکارلارہی ہے سرکاری زمین ہماری امانت ہے اور اس پر ناجائز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گامحکمہ جنگلات پورے آزاد کشمیر میں شجر پروری کے لئے تمام وسائل بروکار لارہا ہے دیہات میں رہنے والے لوگوں کے لئے ٹی ڈی کوٹہ کی بنیاد پر لکڑی مہیا کر رہے ہیںکشمیر سیاحوںکے لئے جنت ہے اور اس میں جنگلات جنگلی حیات دریاوںاور پہاڑوںکو خاص اہمیت حاصل ہے جنگلات اور برفانی پہاڑوں کی وجہ سے پانی دریاوں میں آتا ہے جو ہماری کھیتوں کو سیراب کر کے ہمارے لئے خوراک کا موجب بنتا ہے حکومت اس دولت کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے درخت انسان کو اکسیجن فراہم کرتاہے دنیا میں کہیں بھی کوئی درخت کٹتا ہے اس کے منفی اثرات پوری دنیا کے ماحول پر پڑتے ہیں۔
اس لیے یہ آنیوالی نسلوں بقاءہے لہذا عوام کو چائیے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار اداکریںاس سے دنیاکے بڑھتے ہوئے درجہ حرار ت کو کنٹرول کرنے مدد ملے گی دنیا کے نیاب اور قیمتی درخت آزادکشمیر میں پائے جاتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس ریجن میں رہتے ہیں جہاں پر ہر موسم میں شجرکاری کی جاسکتی ہے۔جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقاءہے جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے ، جنگلی حیات کی بقاءکیلئے عوام اپنا کردار اداکرے۔
سبزدرخت کے کٹائی کی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے ، مکانات کی تعمیر کیلئے دیودار کے بجائے فرکا زیادہ استعمال کیاجائے اسے قیمتی درخت کو بچایاجاسکتاہے۔آزادکشمیر کا خطہ بہت زرخیز ہے ہمارے بچوں کا مستقبل ان درختوں سے وابستہ ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ شجر کاری ہے آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں پاکستان کی بقاءصرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں ، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو ہم ترجیح بنیادوں پہ لکڑی کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ لکڑی نکاسی کے ٹھیکداروں کے ساتھ ملکر محکمہ فوری طور پر لکڑی ڈپو میں دستیاب کرئے گا تا کہ مقامی ڈپو میں لکڑی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے فیلڈ سٹاف پر بڑی بھاری ذمہداری عائد ہو تی ہے کہ وہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری میں اپنا کردار ادا کریں۔