551884796119198

خرگوش کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟

خرگوش کا گوشت کے بارے میں اکثر یہ سوال سینے میں آتا ہے کہ کیا خرگوش کا گوشت کھانا جائز ہے؟

 خرگوش بالکل حلال و طیب ہے کہ نہ یہ درندوں میں سے ہے اور نہ ہی مردار خور میں سے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:﴿ وَکُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللہُ حَلٰـلًا طَیِّبًا ۪وَّاتَّقُوا اللہَ الَّذِیۡۤ اَنۡتُمۡ بِہٖ مُؤْمِنُوۡنَ ﴾ ترجمہ:اورکھاؤ جو کچھ تمہیں اللہ نے روزی دی حلال پاکیزہ اور  ڈرو اللہ سے جس پر تمہیں ایمان ہے۔  (پارہ 6،سورۃ المائدہ، آیت88)

حدیثِ پاک میں اس کا حلال ہونا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اسے کھانا مذکور ہے، خرگوش کی عام خوراک سبزیاں ہے، اگر کوئی خرگوش پاخانہ کھانے کا عادی ہو گیا ہو، لیکن سبزیاں  اور دیگر  پاک چیزیں بھی کھاتا ہو تو وہ بھی حلال ہے۔

 

خرگوش کے گوشت کے فوائد:

اب دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خرگوش کے گوشت کے کیا فوائد ہیں، ہم اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں کیوں شامل کریں؟

اول تو خرگوش کا گوشت کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے، دوسری بات یہ کہ حالیہ تحقیق کے مطابق خرگوش کا گوشت بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ خرگوش کے گوشت میں وٹامنز، پروٹین اور غذائی اجزاء بکرے کے گوشت سے زیادہ ہوتے ہیں۔ 

خرگوش کے گوشت میں پروٹین کا تناسب زیادہ ہوتا ہے اور دوسری قسم کے گوشت کے مقابلے میں پروٹین اور چکنائی کا تناسب بہت کم ہوتا ہے، بلاشبہ یہ جسم میں ایک بہت اہم عمل ہے اور اس میں 350 کیلوریز فی کلو ہوتی ہیں اور اس طرح کم چکنائی والا گوشت ہوتا ہے۔ کم کیلوری والا مواد جو جسم کو ایسا خرگوش گوشت فراہم کرتا ہے جو لوگ موٹے ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

12 TYPES OF MEAT AND THEIR BENEFITS (INCLUDES FULL NUTRITION FACTS) |  MeatWish | Butchers shop | Online meat shop | Corfu | Greece

Leave a Reply

%d bloggers like this: