551884796119198

شیروں کے ناجائز قبضہ اور نمائش پر نجی سرکس کا مینجر اور سیکورٹی افسر گرفتار

محکمہ جنگلی حیات نے شیروں کو غیر قانونی رکھنے اور نمائش کے الزام میں نجی سرکس کے منیجر اور سیکیورٹی آفیسر کو گرفتار کرلیا۔

وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ کرکے مقدمہ نمٹا دیا گیا۔

 

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب مبین الٰہی کی سربراہی میں محکمہ جنگلات صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔ اس طرح کی کارروائی. ڈیرہ غازی خان میں سرکس میں غیر قانونی طور پر شیر رکھنے اور ان کی نمائش کرنے پر نجی سرکس کے منیجر اور سیکیورٹی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان نے پرائیویٹ سرکس میں شیروں کو غیر قانونی طور پر رکھنے اور نمائش کرنے پر منیجر اور سیکورٹی آفیسر کو گرفتار کر کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ انتظامیہ کو رجسٹریشن کینسل کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف

پبلسٹی اینڈ ریسرچ سیل لاہور

@Wildlife and Fisheries Punjab,

WWF – Find your local WWF office

Leave a Reply

%d bloggers like this: