551884796119198

مستند ڈیٹا اور تحقیقاتی سروے وقت کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور

مستقل بنیادوں پر تحقیق اور سروے کا تجزیہ کرنے کے بعد بیماریوں کی اصل صورتحال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے محکمہ کے ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ اویلوایشن کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر محمد اشرف نے شعبہ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے تمام منصوبہ جات ضروریات کے عین مطابق ترتیب دیے جائیں اور نئے منصوبہ جات مرتب کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائی جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر تحقیق اور سروے کروا کر عوام الناس تک تجزیہ پہنچانا ناگزیر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شعبہ کی ترقی عملہ کی تربیت سازی پر منحصر ہے لہذا شعبہ پلاننگ کے تحت تمام تربیتی پروگرام  حالیہ چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں انہوں نے تمام سینئر افسران سے کہا کہ وہ اپنی ونگز میں نئے آنے والے افسران کی تربیت کے لیے اپنے ماہرانہ تجربات ضرور شیئر کریں۔

 سیکرٹری لائیوسٹاک نے مزید کہا کہ وہ خود بھی تربیتی پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے ویڈیو کا نفرنس سسٹم کو سراہا اور کہا کہ یہ سسٹم محکمانہ انتظامی امور کی سرانجام دہی اور مانیٹرنگ کیلئے نہایت سود مند ثابت ہو گا علاوہ ازیںسالانہ اخراجات کی بھی بچت ہو سکے گی۔ نیز  فیلڈ افسران اپنی تمام تر توجہ مویشی پال کو بہتر سروسز کی فراہمی پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ورچوئل گورننس سسٹم 9211کا بھی جائزہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ ورچوئل گورننس سسٹم 9211ایک سٹیٹ آف دی آرٹ نظام ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کی مدد سے بلکل مستند ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پرطویل المدتی پلاننگ کے ساتھ بیماریوں کی حقیقی صورتحال بارے جائزہ ممکن ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے اس موقع پر ایک آن لائن اجلاس کی صدارت بھی کی۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اور ڈائریکٹر کمیونی کیشن بھی سیکرٹری لائیوسٹاک کے ہمراہ تھے۔


Leave a Reply

%d bloggers like this: