برائلر ڈے ون مرغی کی قیمتوں میں زبردست کمی
محمد عاطف نسیم : پولٹری مارکیٹ میں گزشتہ ماہ 500 روپے فی کلو تک اضافے کے بعد برائلر چکن کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ کمی رمضان کے سب سے زیادہ طلب والے مہینے کے دوران ہوئی ہے، جس سے قومی سطح پر قیمتوں میں اوسطاً 100 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ 2023 کے آغاز کے بعد سب سے کم قیمتیں ہیں۔ رمضان، عید الفطر اور موسم سرما میں شادیوں کے سیزن ہونے کے باوجود مرغی کے گوشت کے نرخوں میں نمایاں کمی کا سامنا ہے.
یہ بات اہم ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے Q4-2022 کے دوران GMO سویا بین کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے بعد پولٹری انڈسٹری نے دعویٰ کیا تھا کہ عید الفطر 2023 کے دوران مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ دسمبر 2022 اور فروری 2023 میں 200 روپے فی کلو گرام، بہت سے شہری علاقوں میں اوسطاً 300 روپے فی کلو گرام سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔ تاہم، موجودہ خوردہ قیمتیں اب بھی زیادہ ہیں اور اس میں مزید 100 روپے فی کلو گرنے کی گنجائش ہو سکتی ہے۔
مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہیں، کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور کیا قیمتیں پابندی سے پہلے کی سطح پر واپس آ جائیں گی۔ اس کا جواب Day-Old-Chicks (DOCs) کی قیمتوں کو دیکھ کر پایا جا سکتا ہے، جو مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے لیے قابل اعتماد مستقبل کے اشارے ہیں۔ پچھلے چار ہفتوں کے دوران، DOCs کی قیمتیں 85 روپے فی چوزہ سے گھٹ کر صرف 15 روپے فی چوزہ رہ گئیں ہیں، جو کہ 70 روپے فی یونٹ کی زبردست کمی ہے۔ DOC کی قیمتیں اس وقت جون 2022 کے وسط سے اپنی کم ترین سطح پر ہیں.
Day One Chick کی مانگ میں کمی نے خوردہ قیمتوں کو روکنے میں مدد کی ہو سکتی ہے، جو کہ زیادہ مانگ کے موسم کے باوجود برائلر گوشت کی مانگ میں واضح کمی کا اشارہ ہے۔ تاہم، اگر DOC کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہیں، تو فارمرپیداوار کو کم کر سکتے ہیں، جس سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں واپس اپنی پہلے والی پوزیشن پر آسکتی ہیں۔
جب تک پولٹری فیڈ ویلیو چین مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی، پروڈیوسرز اور صارفین کے لیے قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔