21 ستمبر 2023 سے 23 ستمبر 2023 تک
ایونٹ آرگنائزر: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن
چیف آرگنائزر : عبد الحئی مہتہ
ویٹرنری یونیورسٹی اورپاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پولٹری سائنس کانفرنس 2023 ستمبرمیں ہو گا
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی پولٹری سائنس کانفرنس 21-23 ستمبر 2023 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے گزشتہ روز ویٹرنری یونیورسٹی میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر IPEX عبدالحئی مہتا، ڈاکٹر حنیف نذیر، ڈاکٹر عبدالکریم، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اور پروفیسر ڈاکٹر یاسین ٹیپو بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ پولٹری پاکستان میں ایک انتہائی فعال شعبہ ہے اور یہ کانفرنس پولٹری پروفیشنلز، صنعتکاروں اور سائنسدانوں کے لیے ایک ساتھ آنے اور درپیش مسائل اور چیلنجز پر بات چیت کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کانفرنس میں پولٹری سیکٹر میں سائنسی ترقی اور GMO, AMR جیسے اہم موضوعات پر قومی اور بین الاقوامی ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی محققین، پولٹری پروفیشنلز اور اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔