سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت لائیوسٹاک کارڈ، اینیمل ٹریسبلیٹی اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس بارے آن لائن میٹنگ


لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیوسٹاک میں لائیوسٹاک کارڈ، اینیمل ٹریسبلیٹی اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس بارے آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے کی۔ اجلاس میں تمام ڈویژن کے ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے لائیوسٹاک کسان کارڈ اور اینیمل آئی ڈینٹیفکیشن اینڈ ٹریسبلیٹی منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی ہے اور اِن منصوبہ جات بارے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میٹنگ میں ڈائریکٹوریٹ پلاننگ اینڈ ایویلو ایشن نے کسان کارڈ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ کسان کارڈ منصوبہ کو کامیاب کرانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں اور میرٹ اور شفایت کو یقینی بنائیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ تمام ڈپٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے ذریعے پنجاب اینیمل ایڈنٹیفکیشن اینڈ ٹریسبلیٹی سسٹم کے حوالے سے مصدقہ معلومات فوری طور پر اکھٹی کی جائیں تاکہ جانوروں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کو جلداز جلد مکمل کیا جاسکے۔

سیکرٹری لائیوسٹاک نے مزید کہا کہ حکومت مرحلہ وارڈیزیز فری زون اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بہاولپورڈویڑن میں ڈیزیز فری زون پر فوری کام شروع کیا جائے گا کیونکہ وہاں ایف اے او کے تعاون سے کئی سالوں سے منہ کھر بیماری کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ کے علاقہ بجوات، منڈی بہاوالدین اور تونسہ میں بھی ڈیزیز فری زون قائم کئے جائیں گے۔مزید یہ کہ پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے۔