ویٹرنری یونیورسٹی میں ان وٹرو ایمبریو پروڈکشن ٹیکنا لو جی کے استعمال سے ہالسٹین فریزئین( گائے) نسل کے بچھڑے کی مقامی پیدا ئش
لاہور 27-02-24) ( : یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی اور ایمبریا لو جی لیب نے ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈیمنسٹریشن فارم راوی کیمپس پتو کی پران وٹرو ایمبر یو پرو ڈکشن ٹیکنا لو جی کے استعمال سے ہالسٹین فریزئین (گائے) نسل کے بچھڑے کی مقا می پیدا ئش سے لا ئیو سٹاک بریڈنگ ریسرچ میں ایک بڑا سنگ میل حا صل کیا ہے ۔اس پرا سیس میں ہالسٹین فریزئین سے )اووم( OVUMحاصل کیا جا تا ہے جس کے تحت حاصل شدہ اووم سے ایمبریو بنا کر ٹرانسفر کیا جا تا ہے۔
چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی ڈاکٹر عرفان الرحمن خان نے ایمبریا لو جی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جو کہ پروفیسر ڈاکٹر امجد ریا ض ، ڈاکٹر علی حسنین ، ڈاکٹر طلحہ اشرف اورڈاکٹر یسین کے زیر سر پرستی مکمل ہو ئی ۔ اُنہو ں نے کہا کہ اس کامیا بی کا سہرا ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کو جاتا ہے جن کی خصو صی تعاون و سپو رٹ سے تحقیق کامیا بی کے ساتھ سر انجام پا ئی۔پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ لائیو سٹاک بریڈنگ میں یہ تحقیق انتہا ئی اہمیت کی حا مل ہے جس سے سائنٹفک انو ویشن کے استعمال سے جنیٹکس پروگریس کو بڑ ھا کر گائیو ں کی پیداوار کومزیدبڑ ھا یا جا سکتا ہے۔