پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی نیشنل ڈیزیز کنٹرول کیمٹی کا اجلاس

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی نیشنل ڈیزیز کنٹرول کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد

لاہور: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (PPA) کی نیشنل ڈیزیز کنٹرول کمیٹی کا اجلاس پولٹری ہاؤس لاہور میں کنوینئر ڈاکٹر حنیف نزیر چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے مختلف شہروں کے ماہرین اور سائنس دانوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں اسلام آباد سے ڈاکٹر خالد نعیم خواجہ، فیصل آباد سے ڈاکٹر کاشف سلیمی، ملتان سے ڈاکٹر عرفان احمد، اسلام آباد سے ڈاکٹر زاہدہ فاطمہ، راولپنڈی سے ڈاکٹر فرحان افضل، لاہور سے ڈاکٹر عامر غفور باجوہ، ڈاکٹر شبیر شاہین، اور ڈاکٹر دانش محمود شامل تھے۔

خصوصی دعوت پر سابق چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نادرن زون رائے منصب علی کھرل، چوہدری محمد فرغام طور، اور میجر ریٹائرڈ جاوید بخاری، جو کہ سیکرٹری پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نارتھ ریجن ہیں، نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد پولٹری انڈسٹری میں بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال اور حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ مختلف بیماریوں کی نشاندہی اور ان کے موثر حل کے حوالے سے ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔

ڈاکٹر حنیف نزیر چوہدری نے کہا کہ پولٹری انڈسٹری میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ماہرین کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں نئے ریسرچ پروگرامز اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بات چیت کی گئی تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جا سکے۔