چوہدری عبدالمجید
ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز – خصوصی انٹرویو
محمد عاطف نسیم، ایگزیکٹو ایڈیٹر
راولپنڈی کے ممتاز صنعت کار اور پاکستان پولٹری فارم، پنجاب پولٹری بریڈرز، اور مشرق فیڈز کے بانی چوہدری عبدالمجید نے ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد عاطف نسیم سے خصوصی گفتگو میں پاکستان کی پولٹری انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، عالمی مارکیٹ میں مواقع، اور داخلی بدانتظامی جیسے اہم مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا پولٹری سے وابستگی کا سفر اُس دور سے شروع ہوا جب جنرل ضیاء الحق کی حکومت تھی، اور راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں پولٹری انڈسٹری ابھی جنم لے رہی تھی۔ وقت کے ساتھ انہوں نے نہ صرف برائلر، لیئر اور فیڈ کے شعبوں میں مضبوط قدم جمائے، بلکہ مرحوم ڈاکٹر محمد صادق اور ڈاکٹر محمد اسلم کی قیادت میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن میں بھی مؤثر کردار ادا کیا۔
غلط معلومات کا طوفان: “فیصلے جذبات نہیں، حساب سے کریں”
چوہدری عبدالمجید نے سب سے پہلے واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے والی افواہوں اور گمراہ کن پیغامات کو پولٹری فارمرز کے لیے خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جنوری سے مارچ 2025 کے دوران، جب لیئر چوزہ ڈالنے کا وقت تھا، فارمرز کو گمراہ کیا گیا کہ قیمتیں گرنے والی ہیں، اس لیے چوزہ نہ ڈالیں۔
"فارمرز کو روکا گیا، لیکن انہی گروپس کے منتظمین نے خود بڑے پیمانے پر چوزہ ڈال دیا۔ اب جب ایکسپورٹ کی طلب بڑھی ہے تو مارکیٹ میں انڈے کی شدید قلت ہے، اور قیمتیں 9000 روپے فی بیٹی تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ سب واٹس ایپ افواہوں کا نتیجہ ہے۔”
365 دن کی مارکیٹ: سیزن ختم، مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت
انہوں نے مزید کہا کہ برائلر کا شعبہ اب موسمی کھیل نہیں بلکہ سال بھر کا صنعتی ماڈل بن چکا ہے۔ "فیصلے جذبات یا افواہوں پر نہیں، مشاہدے، تجزیے اور تجربے کی بنیاد پر کرنے چاہئیں۔ ورنہ کاروبار سے آؤٹ ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔”

Zubair Feeds
زبیر فیڈز کو لیئر، بریڈر اور برائلر کے لیے اعلیٰ معیار کی فیڈز کی ایک رینج پیش کرنے پر فخر ہے۔ ہم صرف بہترین کوالٹی کے اناج، پروٹین اور وٹامنز اور معدنیات کا استعمال کرتے ہیں، یہ سب فیڈ سیف کے معیار کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ماہرین غذائیت کی ایک سرشار ٹیم کی طرف سے ماہرانہ طور پر ملائی گئی اور تعاون یافتہ ہے۔
انہوں نے مثال دی کہ رمضان 2025 میں بھی بہت سے فارمرز دیر سے چوزہ ڈالنے کی وجہ سے ابتدائی ہائی ریٹس سے محروم رہ گئے۔
پولٹری انڈسٹری کو غیرمصدقہ واٹس ایپ افواہوں سے خطرہ، لیکن عالمی بحران میں پاکستان کے لیے امید کی نئی کھڑکیاں – چوہدری عبدالمجید
برازیل میں برڈ فلو کے باعث 23 ممالک کی جانب سے پابندی
چوہدری عبدالمجید نے برازیل میں برڈ فلو کے باعث 23 ممالک کی جانب سے پابندی کو پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بروقت منصوبہ بندی کرے تو سویا بین اور مکئی کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لانگ ٹرم معاہدے کر سکتا ہے۔

Mumtaz Feeds
• ہمارا کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اسے اچھی طرح سے لیس لیب میں چیک کرتا ہے اور اسے معیاری اور حفظان صحت سے برقرار رکھنے والے ماحول میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ • ہم فیڈز میں اپنی متوازن غذائیت کی قدروں کو حاصل کرنے کے لیے پوری دنیا میں بہترین ذرائع کا انتخاب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا:
"ہماری انڈسٹری میں صلاحیت بھی ہے اور سرمایہ بھی، صرف فوکس، ویژن، اور مضبوط گورنمنٹ سپورٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم عالمی مارکیٹ پر توجہ دیں، تو ہم انڈے اور چکن کی برآمدات کے ذریعے نہ صرف زرمبادلہ کما سکتے ہیں بلکہ مقامی مارکیٹ کو بھی متوازن رکھ سکتے ہیں۔”
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویا بین میل کی درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ مقامی فیڈ ملز آئل ایکسٹریکٹرز کے رحم و کرم پر نہ ہوں، اور فارمرز کو مستحکم قیمتوں پر فیڈ میسر آ سکے.
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر محمد صادق اور ڈاکٹر محمد اسلم جیسے ویژنری رہنما آج ہم میں نہیں رہے۔
"یہ انڈسٹری انہی شخصیات کے وژن اور جذبے سے پروان چڑھی۔ اگر آج ہم سمجھتے ہیں کہ ہم انڈسٹری سے بالاتر ہیں، تو یہ خام خیالی ہے۔ ہمیں اپنی نئی قیادت پر اعتماد کرنا ہوگا اور ان کی رہنمائی میں انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔
گفتگو کے اختتام پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا:
"اگر پولٹری انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرز — فارمرز، فیڈ ملز، آئل کمپنیاں، اور پالیسی ساز — مل کر مستقل مزاجی سے کام کریں تو سب کو فائدہ ہوگا۔ وقتی فائدے کے لیے اگر مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کی گئی تو ریپیوٹیشن، کنزیومر ٹرسٹ اور ایکسپورٹ کے دروازے سب بند ہو جائیں گے۔

