رجسٹرڈ پولٹری فارموں پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے پولٹری فارموں کو سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کرنے کی تاکید کی ہے۔

رجسٹرڈ پولٹری فارموں پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، تاہم انہیں ہر پندرہ دن بعد سیلز ٹیکس کی آن لائن رپورٹ جمع کروانی ہوگی۔

چوہدری محمد اشرف نے بتایا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اس رجسٹریشن کی آگاہی مہم چلائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نام سے پولٹری فارم سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کریں گے، اسی نام سے انوائس جاری ہوگی اور فیڈ ملز کو ادائیگی بھی اسی نام سے کی جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم چلانے کے لیے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ دیا جائے۔