شعبہ ریسرچ انفارمیشن یونٹ، آری کیمپس،فیصل آباد سے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد

22 فروری 2024فیصل آباد ( نيوز ويوز)شعبہ ریسرچ انفارمیشن یونٹ،آری کیمپس،فیصل آباد کے سے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین جن میں ہدایت اللہ (اسسٹنٹ)،محمد ارشد (سینئر کمپوزر)،محمد نصیر(کمپوزیٹر)،رفاقت علی (پیکر)،محمد یونس، محمدالیاس (نائب قاصد)، محمد حفیظ (چوکیدار) کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

شعبہ ریسرچ انفارمیشن یونٹ، آری کیمپس،فیصل آباد سے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد


جس میں محمد اسحاق لاشاری،محمد قوی ارشاد، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دفتری سٹاف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس الوداعی تقریب میں حافظ محمد شکیل عباس نےتلاوت قرآن اور منصور حسین نے بہت خوبصورت آواز نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔
الوداعی تقریب میں افسران و دفتری سٹاف نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی شاندار خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی سکون سے گزرے ۔ ا
نہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور ان دوستوں کیلئے مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے اس الوداعی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ زراعت بالخصوص شعبہ انفارمیشن، زرعی سائنسدانوں کے شانہ بشانہ پاکستان کی بڑھتی آبادی اور بدلتے موسمی حالات میں ملکی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعلی صلاحیتوں کی حامل ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اس الوداعی تقریب کے انعقاد پرادارہ کے تمام افسران اور دفتری سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام دفتری سٹاف ممبران نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پھولوں کے گلدستے اور قیمتی تحائف پیش کئے۔