ماس ویکسی نیشن پروگرام — موجودہ صورتحال، فنی خامیاں اور بین الاقوامی اصولوں سے انحراف

1. پس منظر (Background):

محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب
گذشتہ 10 سالوں سے 2015 تا 2025
سالانہ بنیادوں پر سال میں دو بار 60 ملین (چھ کروڑ) جانوروں کی 100 فیصد کوریج کے ساتھ ماس ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

تاہم اس پالیسی کی سائنسی، فنی اور معاشی بنیاد پر کوئی باقاعدہ جواز نہ تو پیش کیا جا سکا اور نہ ہی کسی قومی یا بین الاقوامی فورم سے اس کی منظوری حاصل کی گئی۔

2. موجودہ صورتحال (Current Situation):

محکمے کے دستیاب محدود انسانی وسائل کے ساتھ صوبہ بھر میں 100% ویکسی نیشن کا عمل زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔

ویکسی نیشن کی کامیابی کے اعداد و شمار زیادہ تر فرضی اور کاغذی ریکارڈ تک محدود ہیں۔

جعلی اعداد و شمار کی بنیاد پر ویکسین کے وسائل کا ضیاع اور فنڈز کا غیر مؤثر استعمال جاری ہے۔

اس پالیسی کے باعث محکمہ کی کارکردگی پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔

تین دن کا بخار اور اس سے بچاؤ کے اقدامات

3. فنی جائزہ (Technical Assessment):

بین الاقوامی ادارہ برائے صحت حیوانات (OIE) کی گائیڈ لائنز کے مطابق ماس ویکسی نیشن صرف وائرل بیماریوں میں قابلِ عمل ہے۔

بیکٹیریل بیماریوں میں کبھی بھی 100% ماس ویکسی نیشن تجویز نہیں کی جاتی۔

بیکٹیریل بیماریوں میں ویکسی نیشن صرف ڈیزیز سرویلنس اینڈ رپورٹنگ سسٹم کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں کی جاتی ہے۔

محکمہ نے بیکٹیریل بیماریوں (جیسے HS, Black Quarter, Enterotoxemia وغیرہ) میں بھی ماس ویکسی نیشن کی پالیسی اپنائی جو عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

Ads tairobina
Ads tairobina

4. Disease Surveillance & Reporting System (DSRS) کی اہمیت:

ایس ایل ایس پی SLSP کے تحت یہ سسٹم
8 اضلاع قائم کیا گیا تھا
، جس کی مدد سے مخصوص علاقوں میں بیماریوں کی نگرانی اور بروقت ویکسی نیشن کی جاتی تھی۔

اس سسٹم کا مرکزی ڈیٹا مینجمنٹ آفس 16 کوپر روڈ لاہور کی چھٹی منزل پر قائم تھا۔

بدقسمتی سے، سیکرٹری لائیوسٹاک نے ماس ویکسی نیشن شروع کرنے سے قبل اس سسٹم اور دفتر کو بغیر کسی فنی یا منطقی جواز کے ختم کر دیا۔

اس اقدام سے ڈیٹا بیس، نگرانی، اور بیماریوں کے حقیقی پھیلاؤ پر مبنی ویکسی نیشن کا نظام مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا۔

100% ویکسینیشن کب ضروری؟

5. بین الاقوامی قوانین سے انحراف:

OIE اور دیگر بین الاقوامی ادارے بیکٹیریل بیماریوں میں blanket (mass) vaccination کی اجازت نہیں دیتے۔

DSRS کی بندش اور بغیر بنیاد کے ماس ویکسی نیشن OIE کی گائیڈ لائنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس صورتحال نے پاکستان کے Animal Health سیکٹر اور محکمہ لائیوسٹاک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

6. سفارشات (Recommendations):

فوری طور پر ماس ویکسی نیشن پروگرام کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔

بیکٹیریل بیماریوں میں صرف مخصوص علاقوں کی بیماریوں کی شدت اور DSRS کی رپورٹس کی بنیاد پر ویکسی نیشن کی جائے۔

DSRS سسٹم اور ڈیٹا مینجمنٹ آفس کو بحال کیا جائے۔

بین الاقوامی اصولوں اور OIE کی گائیڈ لائنز کے مطابق پالیسی مرتب کی جائے۔

میں اضافہ کیا جائے۔محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے موجودہ عملے کی استعداد کار (Capacity Building) میں .اضافہ کیا جائے

ڈاکٹر خالد پرویز