منہ کھر کی بیماری علامات، روک تھام اور کنٹرول

تحریر ڈاکٹر خالد پرویز

ھوشیار پورے پنجاب میں
فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (FMD) –منہ کھر کی بیماری

فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (Foot and Mouth Disease – FMD) ایک انتہائی متعدی (بہت تیزی سے پھیلنے والی) وائرس 🦠 سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو گائے 🐄، بھینس 🐃، بکری 🐐، بھیڑ 🐑، اور دیگر کھر والے جانوروں کو متاثر کرتی ہے

یہ بیماری اتنی تیزی سے پھیلتی ہے کہ
چند دنوں میں پورے علاقے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے! ⚠️

🔴 وائرس کے پھیلنے کے اہم ذرائع:
✅ ہوا کے ذریعے 💨 (یہ وائرس کئی کلومیٹر تک جا سکتا ہے!)
✅ متاثرہ جانوروں کے منہ، ناک، اور تھوک سے 🤧
✅ آلودہ چارے، پانی، اور آلات سے 🥤⚙️
✅ چرواہوں اور فارمرز کے جوتوں اور کپڑوں کے ذریعے 👢👕
✅ منڈیوں اور جانوروں کے میلوں میں متاثرہ جانوروں سے صحت مند جانوروں تک

⚠️ یہ وائرس بہت سخت جان ہوتا ہے اور مٹی، پانی، اور چارے میں کئی دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے!

علامات FMDمنہ کھر

1۔ بخار (105-107°F)🔥
2۔منہ میں چھالے 🩹 (زبان، ہونٹ، مسوڑھوں پر)
3۔ کھروں میں زخم اور شدید لنگڑاہٹ 🦶💥
4۔ دودھ کی پیداوار میں تیزی سے کمی 📉🥛
5۔ کھانے پینے میں دشواری 🐃🐄

ایک متعددی بیماری منہ کھر کے بارے میں مفید معلومات

⚠️ چھالے پھٹنے کے بعد درد شدید ہو جاتا ہے، جس سے جانور کھانے پینا بند کر دیتا ھے
اور بھوک سے مزید کمزور ہو جاتا ہے!

احتیاطی تدابیر! 🚧 🐄
بیماری کی صورت میں جانور کو نرم غذاہ
2 کلو دلیا مکئی یا گندم ایک کلو چاول ٹوٹا آدھا کلو گڑ یا چینی اور ایک ہاؤ ڈالڈا گھی ڈالیں
دودھ یا پانی میں ابالیں اور کھیر تیار کریں ۔
اس میں 2 کلو چوکر مکس کرکے دن میں 2 دفعہ دیں ۔
منہ میں زخم اور درد سے جانور کے نہ کھانے کی صورت میں لڈو بنا کر اس کے منہ میں ڈالیں

خوراک نہ کھانے سے بیماری زیادہ زور پکڑتی ھے
خوراک پر توجہ ضروری ھے
بخار کے ٹیکہ لگا نے کے ایک گھنٹہ بعد خوراک دیں ۔
جانور کا نارمل درجہ حرارت 102 ھوتا ھے

UVAC FMD

✅سال میں ایک بار مگر علاقہ میں بیماری آنے کی صورت میں دوبارہ ویکیسن کروائیں 💉

✅ متاثرہ جانوروں کو فوراً دوسری جگہ شفٹ کریں
اور ان کی دیکھ بال کرنے والا دوسرے لوگوں اور صحت مند جانوروں سے دور رھے

✅ منڈیوں اور میلوں میں جانے سے گریز کریں
اس جگہ سے وائرس آپ کے جانور تک آ سکتا ھے ۔
پہلے جانوروں کی جانچ روزانہ غور سے چیک کریں

✅ جانوروں سے تعلق رکھنے والے
لوگ دوسرے لوگوں کے جانوروں سے دور رہیں
اور اپنے فارم کے جوتے اور کپڑے علیحدہ رکھیں
اور اپنے فارم کے جانوروں کے پاس جانے سے
قبل یہ لباس پہنیں 🧤👖
✅ متاثرہ علاقے میں غیر ضروری لوگوں اور گاڑیوں کا داخلہ بند کریں 🚫🚗

منہ کھر کی بیماری اور اس کا علاج وجوہات و علامات ، پھیلاو ، احتیاطی تدابیر اور علاج

✅ نئے جانور خریدنے سے پہلے مکمل معائنہ کریں
اور 2 ہفتے تک الگ رکھیں

📢 یاد رکھیں! ایک بیمار جانور پورے
دوسرے تمام جانوروں کو
اس بیماری سے متاثر کر سکتا ہے!

منہ کھر بیماری کا کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے
کیونکہ یہ وائرل بیماری ہے! 🦠

🔹 بخار کم کرنے کے لیے اور درد اور سوزش کم کرنے کے لیے Dycloran inj 20 ml فی جانور لگائیں
شدید حملہ کی صورت میں قیمتی جانور کو
Oxtera LA 40 ml تین جگہ پر لگائیں
پورا ٹیکہ لائیں اور ایک دن چھوڑ کر دوبارہ لگائیں
اور کلوکوز 20% کی بوتل میں inj Hepagen 50 ml مکس کرکے رگ میں 2 دن تک لگائیں

بیماری کی کم شدت کی صورت میں
🔹 اینٹی بائیوٹک
inj Penboitic 5 grms صبح شام لگاہیں

🔹 منہ کے زخموں کے لیے لال دوائی : پوٹاشیم پرمینگیٹ (Potassium Permanganate) پانی حل کرکے لوٹے پر پلاسٹک پائپ چڑھا کر غرارے کروایں اس دوائی کا محلول
پانی کا رنگ گلابی ھونے پر استعمال کریں

🔹 کھروں کے زخموں کے لیے: کاپر سلفیٹ (Copper Sulfate) لوشن واش
یا Tetragen spray سپرے 3 دفعہ لگائیں اس سے مکھی زخم پر نہیں بیٹھنے سے زخم میں کیڑے نہیں پیدا ھونگے

جواب دیں