ویٹرنری یونیورسٹی میں نیکسٹ جنریشن سیکو ینسنگ کے موضوع پر آگا ہی سیمینار کا انعقاد
لاہور(13-05-24): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روز نیکسٹ جنریشن سیکو ئنسنگ کے مو ضو ع پر آ گاہی سیمینار کا انعقاد پا شا اکیڈیمک بلاک کے ایمفی تھیٹر میں کیا ۔جس میں نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف بائیو ٹیکنا لو جی اینڈ جنیٹک انجینئر نگ فیصل آ باد کے ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد طارق نے بطور مہمان سپیکر شر کت کی اور شر کا کو جینو مکس اور جینیات کے بارے میں تفصیلی معلو ما تی لیکچر دیا۔ اُ نہو ں نے بتا یا کہ نیکسٹ جنریشن سیکو ئنسنگ ایک کٹنگ ایج ٹیکنا لو جی ہے جو کہ جینیاتی بیما ریو ں کی تشخیص میںمدد دیتی ہے۔ڈائریکٹرانسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی ڈاکٹر وسیم شہزاد نے شر کا کا شکریہ ادا کیا نیز اس طر ح کے معلو ماتی سیمینار کوہر ماہ منعقد کروانے کی تا کید بھی کی۔ سیمینار میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران کے علاوہ انڈرگریجو یٹ اور پوسٹ گریجو یٹ طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔