پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد:پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزارت تجارت نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 5 برسوں میں حلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2019-20 میں حلال گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں۔ جو اب وزارت تجارت کے مطابق 2022-23 میں حلال گوشت کی برآمدات 432 ملین ڈالرز رہیں، جبکہ رواں سال پاکستان نے 452 ملین ڈالرز کا حلال گوشت برآمد کیا ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 2019-20 میں پروسیسڈ غذائی مصنوعات کی برآمدات 329 ملین ڈالرز تھیں، جبکہ 2022-23 میں 599 ملین ڈالرز کی پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ رواں سال 452 ملین ڈالرز کی پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔