چکن کی قیمتوں میں کمی کا امکان– پاکستان میں سویا بین کی درآمد دوبارہ شروع
کراچی: تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا دوبارہ آغازہوگیا ہے. سویا بین کی اجازت پر قانون سازی ہونے کے بعد پہلا جہاز پورٹ قاسم
پرلنگرانداز ہو گیاہے.
امریکا سےسویابین کی درآمد کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ، سویابین کی درآمدپرپابندی سے پولٹری فیڈمہنگی ہوگئی تھی اور جس سے مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
کراچی میں پورٹ قاسم کے ایف اے پی ٹرمینل پر ہونے والی تقریب سے خطاب میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا کہ امریکی سویابین پر پابندی سے پاکستان میں مرغی اور انڈے مہنگے ہوئے۔
پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ڈی جی فرزانہ الطاف کا کہنا تھا کہ جینٹک موڈیفائڈ سویابین کی درآمد کے حوالے پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، جس کے بعد سویا بین کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے ۔
سولوینٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین زین محمود نے کہا کہ دو سال پاکستان نے منگی ترین سویا بین خریدی ہے جس سے اضافہ قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا تھا۔
ماہرین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ سویا بین کی درآمدات دوبارہ شروع ہونے سے خوراک کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے پولٹری کے کاروبار اور صارفین کو فائدہ ہوگا۔
صنعت اب حکام پر زور دے رہی ہے کہ وہ مستقبل میں رکاوٹوں سے بچنے کے لیے طویل مدتی درآمدی پالیسیاں بنائیں۔ سویا بین کی ترسیل کی آمد کے ساتھ، اسٹیک ہولڈرز آنے والے ہفتوں میں مارکیٹ کے استحکام میں بہتری اور مقامی خوراک کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔
اسٹیک ہولڈرز آنے والے ہفتوں میں مارکیٹ کے استحکام میں بہتری اور مقامی خوراک کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔