ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں جانوروں کی رپورٹنگ سسٹم بارے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتام پزیر
لاہور 01 مارچ 2024 : ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں جانوروں کی بیماریوں کی رپورٹنگ سسٹم بارے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز ڈاکٹر بشیر کاکڑ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے شرکا ء سے خطاب کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ہر موقع پر دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں میں بیماریوں کی تشخیص اور رپورٹنگ سسٹم بارے مذکورہ ٹریننگ مددگار ثابت ہوگی۔بلوچستان میں محکمہ لائیو سٹاک ٹرانزیشن فیز سے گزر رہا ہے، اور ڈیجیٹلائیزیشن موجودہ دور میں ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ، یہ بات خوش آئند ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان بھی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن ہے،شرکا کو چاہیے کہ جو چیزیں اس تربیتی ورکشاپ سے سیکھی ہیں اِن کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال کریںاور لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری میںاپنا کردار ادا کریں۔
سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈیٹاکو مرتب کرنے اور اس کے ایس او پیز (SOPs) تیار کرنے بارے وضاحت سے بتایا۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین نے تربیتی ماڈیولز بارے بریفنگ دی اور کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپ محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کرے گی۔
ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز ڈائگنوسٹک اینڈ رپورٹنگ سسٹم (ADDRS)ڈاکٹر اعظم علی ناصر نے پانچ روزہ ٹریننگ کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کے 15 افسران کو SPMS 9211 سسٹم ،کمیونیکیشن سٹریٹجی,PAITS, ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس سسٹم (ADDRS)بارے تربیت دی گئی ہے اور یہ ٹریننگ محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان، محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی۔
شرکا کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پاکستان ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور صوبائی تشخیصی لیبارٹری کا بھی دورہ کروایا گیا۔ ٹریننگ میں پالیسی ایڈوائزر بلوچستان انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر حبیب اللہ ناصر صاحب نے بھی خطاب کیا۔ ٹریننگ کے شرکاء میں سے ڈاکٹر محبوب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہم ٹریننگ کو منعقد کروانے پر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے شکر گزار ہیں اور ایسی ٹریننگز مستقبل میں بھی ہونی چاہیں، جوکہ بلوچستان کے لائیو سٹاک سیکٹر میں بھی بہتری لانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے تقریب کے اختتام پر شرکاء کو کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کوا عزازی شیلڈز اور اسناد سے نوازا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ،ڈائریکٹر اے ڈی ڈی آر ایس، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔