کامیاب اور نفع بخش لائیوسٹاک فارمنگ میں جانوروں کی افزائش اور ان سے مطلوبہ پیداوار کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ان کو دیگر عوامل کے علاوہ وبائی امراض سے بھی محفوظ رکھا جائے ۔ کیونکہ یہ امراض بیمار جانوروں سے صحت مند جانوروں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
منہ کھرFMD
منہ کھر (FMD) ایک ایسی ہی خطرناک وبائی مرض ہے جو کہ ہمارے ملک میں تواتر سے جانوروں پر حملہ آور ہو کر شدید پیداواری اور معاشی نقصانات کا باعث بنتی ہے۔ اس لیےاشد ضروری ہے کہ اس مرض سے بچاؤ کی موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ فارم بائیو سیکیورٹی، باڑوں کی صفائی، بہتر انتظامی طریق کار اور منہ کھر (FMD) سے بچاؤ کی ویکسینیشن اس حکمت عملی کا لازمی جزو ہیں۔ اس ضمن میں سب سے پہلے مرض سے آگاہی ضروری ہے۔
منہ کھر (FMD) کیا هے؟
ہ ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض ہے، جو کہ بیک وقت جنگلی اور پالتو جانوروں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی پہچان تیز بخار، منہ اورکھروں میں چھالے بننا جو پھٹنے پر زخموں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ شدید حملہ کی صورت میں منہ کھر کا اثر جانور کے دل پر بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ تھنوں کی سوزش (Mastitis) بھی ہو جاتی ہے۔ عام طور پر جو جانور اس بیماری سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان میں گائے بھینس، بھیڑ، بکری اور اونٹ شامل ہیں ۔ ان جانوروں کے علاوہ جنگلی خنزیر (Pig) بھی (FMD) پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔
بیماری کا پھیلاؤ:
منہ کھر (FMD) بیماری پیدا کرنے والے جراثیم (وائرس) جانور کے جسم میں داخل ہونے کے بعد بہت تیزی سے نمو پاتے ہیں ، اسی وجہ سے بیماری کی علامات 2 سے 7دن کے اندر ظاہر ہونے لگتی ہیں ۔ منہ کھر (FMD) بیماری کا وائرس علامات ظاہر ہونے سے48 گھنٹے قبل ہی متاثرہ جانور کے جسم سے صحت مند جانور میں منتقل ہونا شروع ہو جا تا ہےجو کہ علامات ختم ہوجانے کے مہینوں بعد تک منتقل ہوتا رہتا ہے۔ منہ کھر (FMD) بیماری کا وائرس متاثرہ جانور کی رال، نظام تنفس، خون ، دودھ، پیشاب، گوبر اور مادہ تولید میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
چونکہ اس بیماری کا وائرس بہت سخت جان ہوتا ہے اور روزمرہ استعمال میں آنے والی جراثیم کش ادویات بھی اس پر اثر انداز نہیں ہوتیں ۔ اس لئے منہ کھر (FMD) بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اوراگر یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ منہ کھر (FMD) بیماری 100 فیصد جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر ایک بہت بڑی وبائی آفت کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے
بیماری پھیلانے کے عوامل:
منہ کھر (FMD) بیماری کیخلاف بڑے پیمانے پر ویکسینشن نہ کرنے اور متاثرہ جانوروں کی بلا روک ٹوک دوسری جگہوں پر منتقلی۔
متاثرہ جانوروں کے استعمال میں آنے والی اشیاء جیسا کہ بچا ہوا چارہ، پانی ، فارم کےملازم ، اوزار اور بہت سے دیگر عوامل شامل ہیں ۔
منہ کھر (FMD) بیماری کا پھیلاؤ جس شدت سے ہوتا ہے، اس کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک متاثره
بھینس ایک منٹ میں اتنی مقدار میں وائرس اپنے جسم سے خارج کرتی ہے جو 70 دوسرے جانوروں میں بیماری منتقل کرنے کیلئے کافی ہوتے ہیں
منه کهر (FMD) کے پیداواری و معاشی نقصانات:
منکر (FMD) مندرجہ میں پیداواری اور معاشی نقصانات کا باعث ہے
جانوروں کی افزائش نسل، دودھ، گوشت، پڑا اور ان میں شدیدی ۔
جانوروں میں ایک یا ایک سے زیادہ تنوں کا ہمیشہ کیلئے بند ہو جانا۔
بچھڑوں کی شرح اموات میں نمایاں اضافہ۔
حاملہ جانوروں میں پل کا کرتا اور بانجھ پن کی تعداد میں اضافہ۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے اخراجات میں مزید اضافہ۔
جانوروں کو ایک سے دوسری جگ منتقل کرنے میں دشواری ۔
کمزور اور لاغرمتاثرہ جانوروں پر دوسرے امراض کے حملے کے امکانات کا بڑھ جانا
منه کهر(FMD) کا وائرس کیا هے؟
منہ کھر (FMD) کا وائرس Aphthovirus ہے جو کہ Picornaviridae فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا جنیاتی مادہ RNA(Genetic Material) پر مشتمل ہوتا ے، جس کے گرد ایک خول (Capsid) ہوتا ہے۔ یہ خول Structural Proteinsپر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ خول (Capsid) کے اندر وائرس کی Non-Structural Proteins بھی ہوتی ہیں ۔
منہ کھر (FMD) کی روایتی طور پر تیارکرده و ویکسینز وائرس پرمشتمل ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ روایتی ویکسینز نہ صرف الرجی اور دیگر مضر اثرات کا باعث بنتی ہیں بلکہ منہ کھر کے خلاف نسبتاً کمزورقوت مدافعت پیدا کرتی ہیں اورمختلف آلائشوں کی وجہ سے بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔اس کے برعکس معیاری ویکسینز جو کہ جدید طریقہ پر بنائی جاتی ہیں ان میں وائرس کے صرف مخصوص حصوں ( ساختی پروٹین -SPs) کو شامل کیا جاتا ہے تا کہ جانوروں میں بیماری کے خلاف مضبوط قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ غیر ضروری مضر اثرات بھی پیدا نہ ہوں ۔
🟡منہ کھر(FMD) بیماری سے بچاؤ اور کنٹرول 🟡
کیونکه منه کهربیماری کی وجہ ایک وائرس ہے، اس لئے یہ لاعلاج هے اور اس سے صرف احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن سے بھی بچایا جا سکتا ہے
🔵منه کهر (FMD) سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر :🔵
💫 جانوروں کی آمدورفت پر کنٹرول رکھیں۔
💫نئے جانوروں کو علیحدہ رکھیں اور ان کو ویکسینیشن کے بعد ہی باڑے میں شامل کریں۔
💫 متاثرہ جانوروں کو فورا تندرست جانوروں سے علیحدہ کریں۔
💫 متاثرہ جانوروں کے باڑوں کو جراثیم کش ادویات سے متواتر صاف کرتے رہیں ۔
💫 وبائی صورت میں گردوپیش کا بھر پور جائزہ لیں اور نئی تبدیلیوں کو نوٹ کرتے جائیں۔
🟡مؤثر ویکسینیشن پروگرام پر عمل در آمد :🟡
💫 حالات اور فیلڈ میں بیماری کے چیلنج کے مطابق مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کے تجویز کردہ ویکسینیشن
پروگرام پر عمل کیا جائے۔
💫 ریگولر بوسٹر ویکسینیشن کی جائے تاکہ قوت مدافعت میں تسلسل برقرار ہے۔
💫 دیر پا اثر اور بہترنتائج کیئے تمام جانوروں کی ویکسینیشن کریں۔
🟡مؤثر ویکسین کا انتخاب:🟡
منہ کھر (FMD) کے موثر کنٹرول کیلئے لازم ہے کہ ایسی ویکسین کا انتخاب کیا جائے جس میں مندرجہ ذیل خوبیاں پائی جاتی ہوں :
💫 مستند اور بین الاقوامی معیار کے ادارے کی جدید طریقہ پر تیار شدہ ۔
💫 مکمل طور پر محفوظ (Safe) ، آلائشوں سے پاک اور بہترین قوت مدافعت(Potent) پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
ڈاکٹر عبدالکبیر آفریدی