لاہور(13-12-23):یو نیور سٹی آف ویٹر نری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف سمال اینیمل کلینیکل سائنسز کے زیر اہتمام اینیمل پریکٹس میں اینستھیز یا کے استعمال کے مو ضو ع پر دو روز سے جاری ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذشتہ روز ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا ۔
افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ اختتامی تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم نے کرتے ہو ئے ریسورس پرسنز اور آرگنا ئزر کے درمیان شیلڈ زجبکہ شر کا میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے, جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر عا صم خالد محمود، ڈاکٹر عظمی فرید درانی، ڈاکٹر ضیا اللہ مغل کے علا وہ ویٹر نری پروفیشنلز، فیکلٹی ممبران اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
دوروزہ ورکشاپ میں ما ہرین نے اینستھیز یاکے مختلف پہلوئوں جن میں گیس اینستھیز یا، بیمار جا نور کی اینستھیز یا دینے سے پہلے مریض کی اسیسمنٹ، گیس اینستھیز یا ، خر گوش اور پرندو ں کو اینستھیز یا دینے کا طریقہ کار، اینستھیزیا ایمر جنسی، لوکل اینستھیز یا، ٹیکہ و گیس کے زریعے اینستھیز یا دینے کی ہینڈز آن ٹریننگ اور ایمر جنسی مینجمنٹ کے مو ضو ع پر لیکچرز دیے اس کے علا وہ شر کا کو گیس اینستھیز یا مشین کی ورکنگ اور جنرل اینستھیز یا کے بارے میں عملی تر بیت بھی دی گئی ۔ ورکشاپ کا مقصد ویٹر نری پروفیشنلز کو جا نورو ں کے علا ج اور سر جری کے دوران بے ہو ش کرنے کے طریقہ کار سے متعلقہ دور حا ضر کی جدیدتکنیکی مہا رتو ں سے روشناس کروانا تھا۔