کیرتھر نیشنل پارک میں پہاڑی بکروں (آئی بیکس) میں مبینہ طور پر بیماری پھیلنے لگی ہے۔ مقامی افراد نے بڑی تعداد میں آئی بیکس کی اموات کا انکشاف کیا ہے، جس کی وجہ سے بکروں اور بھیڑوں میں بھی پی پی آر کی بیماری کی علامات پائی جارہی ہیں۔*
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ میں گھروں میں پلنے والے بھیڑوں، بکریوں اور دیگر چوپایوں میں پائی جانے والی پی پی آر سے ملتی جلتی پر اسرار بیماری کا حملہ آور ہو رہی ہے۔ گوٹ طاعون کہا جاتا ہے جو کہ سندھ کے روایتی آئی بیکس پر حملہ آور ہو رہی ہے۔
آئی بیکس کے علاوہ کیرتھر اور ملحقہ علاقوں میں ایک اور قیمتی جانور اڑیال بھی پایا جاتا ہے، جس کی بھیماری کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے تو نایاب جانوروں کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔