Veterinary Services
پیارے بکری فارمر بھائیوں ہم سب یہ جانتے ہیں کہ بکری فارمنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بکری سے وقت پر صحتمند بچے لینا سب سے زیادہ ضروری کام ہے اگر ہم بکری سے ایک خاص مدت میں بچے حاصل نہیں کر سکتے تو اس سے ہمیں خاصہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ بکری کے حاملہ ہونے سے بچہ پیدہ کرنے کی مدت تقریبن 5 مہینے ہے اگر اس دوران بکری بچہ گرا دیتی ہے تو فارمر کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ مایوسی اور دکھ بھی ہوتا ہے۔
اس لئے آج ہم دیکھیں گے کہ بکری کے وقت سے پہلے بچے گرانے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے۔
بکری کے بچہ گرا دینے کی کافی وجوہات ہیں جن میں سے کچھ بڑی وجوہات یہ ہیں :
- بکری کو جسم کے کسی حصے میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے خون کی شدید کمی ہو جانا۔
- حاملہ بکری کو کسی دوسری بکری کا پیٹ میں ٹکر مار دینے سے بچےکا نقصان ہونا۔
- حاملہ ہونے کے دوران متناسب اچھی خوراک کا نہ ملنا خاص طور پر آخری دو مہینوں میں۔
- بکری کا حاملہ ہونے کے بعد لمبا سفر کر کے کہیں اور جانا۔
- بکری کی خوراک میں اچانک سے تبدیلی کر دینا یا بار بار تبدیل کرنا۔
- بکری کو شروع کے دو مہینوں میں زیادہ گرم خوراک دینا۔
- بکری کو کوئی شدید قسم کی بیماری ہو جانا جس میں جانور بچا گرا دیتا ہے۔
- بکری کا کوئی زہریلا پودا یا کسی ایسی خورک کا کھا لینا جس سے زہریلے اثرات جسم میں پھیل جائیں۔
- کسی زہریلے کیڑے یا جانور کا بکری کو کاٹ لینا۔
- بکری کو کوئی ایسی دوا کھلانا یا انجکشن کے زریعے سے لگانا جس سے بچہ زایع ہونے کا خطرہ ہو۔
- بچہ دانی کی کوئی ایسی بیماری یا انفیکشن ہونا جس میں کچھ عرصے بعد بچہ زایع ہو جاتا ہے۔
- حاملہ ہونے کے دوران متناسب اچھی خوراک کا نہ ملنا خاص طور پر آخری دو مہینوں میں۔
بکری کے بچہ گرانے (اسقاط حمل) کی علامات
- حاملہ بکری اگر پیشاب والی جگہ سے خون گراے
- سرخی مائل مادہ نکالے
- کوئی ایسا مادہ نکالے جو سفید یا پانی کے رنگ کے علاوہ ہو
- کوئ ایسا مادہ نکالے جس میں بدبو ہو
- تو ایسی علامت کے ظاہر ہونے کے 24 سے 36 گھنٹے میں بکری بچہ گرا سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
- بکری کے حمل کو قائم رکھنے میں اچھی اور متناسب خوراک کا بہت بڑا کردار ہے خاص طور ور چوتھے اور پانچوے مہینے میں بکری کو معمول سے زیادہ اور اچھی خوراک دینے سے بکری صحتمند بچے پیدہ کرتی ہے۔
- اگر بکری کو حمل ٹھہر جانے کے دوسرے تیسرے اور چوتھے مہینے میں Progeterone کا ٹیکہ وزن کے حساب سے ایک دفع لگا دیا جائے تو حمل گرنے کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے۔
- حمل کے دوران ایسی دواؤں سے پرہیز ضروری ہے جن کے استعمال سے بچہ گرنے کا خدشہ ہوتا ہے جیسے Dexamethasone
- حاملا بکریوں کو دوسری لڑاکا بکریوں سے علیحدہ رکھیں تاکہ انکا نقصان نہ ہو۔
- بکریوں کو لگوانے سے پہلے ان کو کیڑوں والی دوا دیں اور کھال والا ٹیکہ Ivermectin لگائیں کیون کہ دوران حمل Deworming کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے .