ALTICA  کا 2024 یورپی ہارویسٹ تجزیہ

[ڈن بوئن، آئرلینڈ] – بایوٹیکنالوجی کی عالمی رہنما آلٹیک نے حال ہی میں اپنے 2024 یورپی ہارویسٹ تجزیے کی عبوری رپورٹ جاری کی ہے، جس سے موجودہ سیزن میں یورپ بھر میں مائکوٹوکسن کے بڑھتے ہوئے خطرات کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، 95% سے زائد فصلیں کم از کم ایک مائکوٹوکسن سے آلودہ ہیں، جن میں سے اکثر دو یا زائد مائکوٹوکسنز کا شکار ہیں، جو کہ زراعت میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔

 موسمی اثرات جیسے کہ ابتدائی بارشیں اور موسمی خشک سالی نے (moulds )مولڈ اور پھپھوندی کی افزائش کو تیز کیا، جس کے نتیجے میں خطے اور فصل کے لحاظ سے مختلف سطحوں پر مائکوٹوکسن آلودگی ہوئی ہے۔

اہم نتائج:

 فصلوں میں موسمی اثرات اور مائکوٹوکسن خطرات کا انکشاف
  • گندم اور جو:

گندم میں فی نمونہ اوسطاً 7.7 مائکوٹوکسینز ہیں، جب کہ جو میں فی نمونہ اوسطاً 6.3 مائکوٹوکسینز پائے جاتے ہیں۔ گندم اور جو میں پائے جانے والے نمایاں مائکوٹوکسینز میں ، مائکوٹوکسینز اور قسم B ٹرائیکوتھیسینز شامل ہیں، جو ان اجناس میں معتدل خطرے کو ظاہر کرتے ہیں۔

  • تنکے (Straw):

تنکے کے نمونوں میں فی نمونہ اوسطاً 5.9 مائکوٹوکسینز  (mycotoxins  ) پائے گئے، جن میں مائکوٹوکسینز اور ڈیوکسینیولینول ( deoxynivalenol)اہم ہیں اور خطرہ زیادہ واضح ہے۔

  • چارہ Forages   :

گھاس اور مکئی کے سائیلج میں فی نمونہ اوسطاً 2.9 مائکوٹوکسینز پائے گئے، جن میں سب سے زیادہ نمایاں قسم B ٹرائیکوتھیسینز اور Penicillium مائکوٹوکسینز ہیں، جو اعلیٰ خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

آلٹیک 21 نومبر کو ایک لائیو پینل "From Field to Feed: 2024 Crop and Mycotoxin Analysis” کی میزبانی کرے گا، جس میں عالمی ماہرین موسمی اثرات، مائکوٹوکسنز اور فیڈ مینجمنٹ کی تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء alltech.com/harvest-analysis پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

مائکوٹوکسن مینجمنٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، knowmycotoxins.com پر جائیں۔