چینی کمپنیوں، پاکستان میں تجرباتی طور پر گرینڈ پیرنٹ اسٹاک بریڈنگ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ

اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور چینی وفد کی سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی زیر صدارت ایک B2B میٹنگ منعقد ہوا۔۔

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی زیر صدارت ہونے والی اس میٹنگ میں ویکسین کی تیاری، پولٹری گرینڈ پیرنٹ سٹاک کی درآمد اور پولٹری فیڈ کی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

چینی مندوبین نے چائنیز لیئر اور برائلر بریڈ نسلوں کے بارے پر بریفنگ دی، جبکہ پاکستانی حکام نے پولٹری فیڈ کی لاگت کو کم کرنے کے لیے، گرینڈ پیرنٹ کے اسٹاک کو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی زیر صدارت ہونے والی اس میٹنگ میں ویکسین کی تیاری، پولٹری گرینڈ پیرنٹ سٹاک کی درآمد اور پولٹری فیڈ کی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چینی مندوبین نے چائنیز لیئر اور برائلر بریڈ نسلوں کے بارے پر بریفنگ دی، جبکہ پاکستانی حکام نے پولٹری فیڈ کی لاگت کو کم کرنے کے لیے، گرینڈ پیرنٹ کے اسٹاک کو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

سیکریٹری انور نے کاروباری روابط میں فروغ دینے پر زور دیا. جبکہ جبکہ چینی کمپنیوں نے پاکستان کے پولٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے, پاکستان میں تجرباتی پرگرینڈ پیرنٹ اسٹاک بریڈنگ پیشکش کی۔
چینی کمپنیوں نے پاکستان کے پولٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے اورپاکستان کو پولٹری کا گرینڈ پیرنٹ تجرباتی بنیادوں پر دینے پر آمادگی کا اظہار کیا-
دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری انور نے کاروباری تعلقات کے روشن امکانات کو سراہا۔ ان کے جوش و خروش کی عکاسی مقامی کاروباری نمائندوں نے کی، جو اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ممکنہ شراکت کو تلاش کرنے کے خواہشمند تھے۔


سیکرٹری انور نے چینی وفد کے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS) پتوکی کیمپس کے دورے کیا-

یہ B2B میٹنگ پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے اور لائیو سٹاک کی صنعت میں تعاون بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اپنی گہری دوستی اور مشترکہ اہداف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، دونوں ممالک اس بڑھتی ہوئی شراکت داری سے فائدہ اٹھانے کے لیے کھڑے ہیں۔