تحریر: ڈاکٹر عبدالباسط
Deworming in Goats
کیڑوں کو ختم کرنے کے لئے جو ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں؟ ان میں کیا فرق ہے؟ کونسی دوا دینا کس صورت میں زیادہ سودمند ہے؟ اور Dewormng کا سہی طریقہ کیا ہے؟
مارکیٹ میں موجود (Dewormers )کرم کش ادویات کی اقسام :
بازار میں (Dewormers )کرم کش کے لئے چار طرح کی ادویات دستیاب ہیں۔
- پلانے والی دوا Deworming Drench:
یہ دوا تقریبن ہر جگہ آسانی کے ساتھ 100 ml کی چھوٹی بوتل اور 1 لیٹر کی بڑی پیکنگ میں جانوروں والے میڈیکل سٹور پر مختلف ناموں سے دستیاب ہے. جیسے Nilzan ،Punch اور Thunder وغیرہ ۔ اگر کسی جگہ آپ کو یہ دوا دستیاب نہ ہو تو آپ انسانی میڈیکل سے بھی پیٹ کے کیڑوں کی دوا لے کر استعمال کر سکتے ہیں، یہ آپ کو 10 ml یا 30 ml کی پیکنگ میں Zentel اور Vermox کے نام سے مل جاتی ہے۔
- 2- کیڑوں والی گولیاں Deworming Bolus:
یہ گولیاں جانوروں والے میڈیکل سے Alvenex اور Dworm وغیرہ کے نام سے مل جاتی ہیں لیکن ہر جگہ دستیاب نہیں۔
- کھال پر لگانے والی دوا Pour on Dewormer
یہ دوا جانور کی کھال پر لگانے سے یہ اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کا خاتمہ کرتی ہے لیکن پاکستان میں اتنی مقبول نہیں کیونکہ ہماری کوئی لوکل کمپنی یہ دوا نہیں بناتی. لیکن دوسرے ممالک میں یہ با آسانی Agrimectin اور Cydectin وغیرہ کے ناموں سے دستیاب ہے.
- کیڑوں والا ٹیکہ Injectable Dewormer
یہ دوا جانور کے وزن کے مطابق اس کی کھال میں لگای جاتی ہے اور اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کے لئے کارآمد ہے. یہ Ivermectin اور Trodax کے نام سے با آسانی جانوروں کے میڈیکل سٹور پر دستیاب ہے۔
مارکیٹ میں ملنے والی Deworming کی دواؤں میں کیا فرق ہے اور کونسی دوا کب کام کرتی ہے؟
کبھی آپ کے ذہن میں یہ خیال تو آیا ہو گا کہ بازار میں ملنے والی اتنی ساری مختلف کمپنیوں کی مختلف ناموں کی دواؤں میں سے کونسی دوا بہتر ہے؟
دراصل کمپنی کا دیا ہوا نام صرف اس دوا کو بیچنے میں آسانی کے لئے رکھا جاتا ہے اس کے اندر جو دوا کا فارمولا ہے. وہ جاننا آپ کے لئےبہت ضروری ہے. تاکہ آپ کو پتا ہو کے جانور کو کس وقت کونسی دوا کی ضرورت ہے. تو آئیں دیکھتے ہیں کونسی دوا کن کیڑوںWorms کے لئے کام آتی ہے، کیونکہ یاد رکھیں کوئی بھی ایک دوا تمام کیڑوں کا خاتمہ نہیں کر سکتی، اسی لئے مختلف کمپنیاں اپنی Deworming کی دواؤں میں ایک سے زیادہ دوائیں استمال کرتی ہیں تاکہ ان کو زیادہ کارآمد بنایا جا سکے :
- Oxyclozanide
جو جگر کے کیڑوں یعنی Liver flukes کے لئے زیادہ کارآمد ہے اور اس کے ساتھ کچھ اقسام کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی جیسے گول کرم Roundworms وغیرہ۔
- Livamisole
پھیپھڑوں کے کیڑوں Lung worms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointetinal worms کے لئے زیادہ کارآمد ہے۔
- Albendazole
پیٹ کے کیڑوں Round worms اور Tapeworm کے لئے زیادہ اور اس کے ساتھ جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لئے بھی کسی حد تک کام کرتی ہے۔
- Triclabendazole
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہے۔
- Oxfendazole
یہ Roundworms کے ساتھ Pinworms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal wormsکے لئے مفید ہے۔
- Ivermectin Injection
یہ دوا اندھرونی اور بیرونی دونوں کیڑوں کے لئے کام کرتی ہے اندھرونی طور پر انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms پھیپڑوں کے کیڑوں Lungworms کے لئے کارآمد ہے اس کے علاوہ بیرونی طور پر جانور کی کھال کے کیڑوں جن میں پسو fleas چچڑ Ticks اور جوئیں lice کے خاتمے کے لئے بہترین ہے۔
- Nitroxynil Injection
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے خاتمے کے لئے بہترین ہے اس کے ساتھ انتڑیوں کے کیڑوں کے لئے بھی کارآمد ہے۔
- کیڑوں کی دوا دینے Deworming کرنے کا طریقہ:
– جانوروں کو ہمیشہ ضرورت کے مطابق کیڑوں کی دوا دیں۔
– جانور کو ہمیشہ اس کے وزن کے مطابق ڈبے پر درج طریقہ پر دوا کی خوراک پلائیں۔
– جانور کو صبح خالی پیٹ دوا دی جا سکتی ہے اس کے بعد 2 گھنٹے تک کھانا اور پانی نہ دیں۔ اگر جانور کو شام میں دوا دینی ہو تو شام کا کھانا جلدی کھلا کر 3 گھنٹے بعد دوا دیں۔
– پلانے والی دوا دینے کے ایک ہفتے کے بعد کھال والا ٹیکہ Ivermectin وزن کے مطابق لگائیں۔
– اگر جانور میں جگر کے کیڑوں کی علامات نظر آئیں تووزن کے حساب سے Nitroxynil لگائیں۔
– کیڑوں کی دوا دینے سے جانور کو دستوں کی شکایات ہو سکتی ہے جو خو با خود ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
– کیڑوں والی دوا ہر بار مختلف فارمولا کی استعمال کریں کیونکہ اگر ہر بار ایک جیسی دوا دی جائے تو کیڑے اس کے خلاف مدافعت پیدہ کر لیتے ہے اور دوا بے اثر ہو جاتی ہے۔
بکری جب بچے دے، اس کے 24 گھنٹے بعد اس کی ڈیورمنگ کر دینی چاہیے ۔ پھر ایک ہفتے کے بعد ivermectin .انجکشن لگانا چاہیے .
اسی طرح بکریوں کو کراس کروانے سے پہلے بھی ڈیورمنگ کا مکمل کورس کروانا چاہیے ۔
Regards Dr Abdul Basit JS Farms Pvt LTD Rawalpindi
#goatfarming #drabdulbasit #JSFARM #goatfarm #goatlife #goats