*بھون* (تحصیل و ضلع جھنگ) میں دودھ اور گوشت پیدا کرنے کے انقلابی منصوبہ کا کامیاب افتتاح

فیصل آباد ڈویژن کے ایک اور گاؤں بھون (تحصیل و ضلع جھنگ) میں دودھ اور گوشت پیدا کرنے کے انقلابی منصوبہ کا کامیاب افتتاح کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے ایک گاؤں بھون میں "گرِڈ منصوبہ پاک فوج”، فوجی فاؤنڈیشن، فوجی فوڈز اور محکمہ لائیو سٹاک کے اشتراک سے پاکستان کے پسماندہ مویشی پال کسانوں کی ترقی کے لیے انقلابی منصوبہ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تاکہ پست ماندہ علاقوں میں دودھ اور گوشت پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس تقریب میں برگیڈئیر امجد حسین صاحب کمانڈنٹ ریمونٹ ڈپو سرگودھا اور برگیڈیئر طارق صاحب، کمانڈنٹ آرمی ویٹرنری سکول سرگودھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔