** رت مترا | سرکن | شرکن | Redwater**

یہ تینوں نام ایک ہی بیماری کو ظاہر کرتے ہیں جس میں جانور کی پیشاب والی جگہ سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے. مختلف علاقوں میں اس مرض کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے.

موسم سرما کی ابتدائی موسم میں

رت مترا | سرکن | شرکن | Redwater

کا مرض عام ہوتا ہے. زیادہ تر بھینسوں کو یہ مرض ہوتا ہے اور بچہ دینے والے جانوروں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے.

**علامات:**

1. جانور کا پیشاب سرخ رنگ کا ہوتا ہے.

2. دودھ کی مقدار کم ہو جاتی ہے.

3. جانور کا جسمانی درجہ حرارت نارمل یا سب نارمل ہو جاتا ہے.

4. جانور چارہ کم کھاتا ہے.

**وجوہات:**

موسم سرما میں جب جانور چارہ کھاتے ہیں (جیسے برسیم یا سرسوں) تو اس میں فاسفورس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور سردیوں میں جانور پانی بہت کم پیتے ہیں جس سے یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے.

**علاج:**

اگر آپ نے اپنے جانور میں ان علامات کو دیکھا تو براہ کرم مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں. علاج کا دوران جانور کو فوری پانی دینا بہتری کی طرف قدم اٹھانے کا اہم کام ہوتا ہے.

**احسان عباس لاشاریاں**

– LAD (UAF)

– AIT (NAVVTC) (UAF)