پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ریگولیٹری اصلاحات بارے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
لاہور 12 جنوری 2024 : محکمہ لائیو سٹاک میں ریگولیٹری اصلاحات بارے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ورکشاپ کا انعقاد پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب پروگرام امپلیمنٹیشن یونٹ یو کے ایڈ اور ریوینیو موبلائزیشن انویسٹی گیشن اینڈ ٹریڈ (REMIT)کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں ہوا۔اس ورکشاپ کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک کو ریفارم کر کے لائیوسٹاک سے متعلقہ کاروبارکوآسان بنانا ہے۔
ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
علی جلال پروجیکٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ورکشاپ کے آغاز میں تعارفی کلمات کہے۔حامد یعقوب ٹیم لیڈر (ریوینیو موبلائزیشن انویسٹی گیشن اینڈ ٹریڈREMIT) نے اصلاحات کے مقاصد بارے بتایا کہ ان اصلاحات کی مدد سے کاروباری حضرات کو آسانی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
ورکشاپ میں سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے اپنے خصوصی خطاب میں محکمہ کی کارگردگی، ویژن اورکارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحات بارے بتایا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک ایکسپورٹ کے لوازمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہا ہے اور محکمہ لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا مثبت کردار ناگزیر ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک روایتی کاروبار کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ترتیب دے رہا ہے تاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو سکے جو کہ موجودہ معاشی حالات کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اصلاحات میں زنوٹک بیماریوں کو ون ہیلتھ کے حوالے سے مدنظر رکھا جا رہا ہے, تاکہ جانوروں اور انسانوں دونوں کو صحت کے حوالے سے فائدہ حاصل ہو۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک ریفارم میں لائیوسٹاک بزنس سے ماحول کو محفوظ رکھنے والے اقدامات کو بھی اہمیت دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیماری سے پاک کمپارٹمنٹ کا قیام اور اس کی کابینہ سے منظوری محکمہ لائیو سٹاک کے لیے تاریخی کامیابی ہے اور اینیمل ائیڈنٹیفکیشن اینڈ ٹریسبلٹی سسٹم جانوروں کی شناخت کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار اور تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔
سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمہ کی کارگردگی بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (AMR) دور حاضر کا ایک اہم چیلنج ہے- اس چیلنج سے نپٹنے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس بارے دو خصوصی لیبارٹریز قائم کی ہیں- جو کہ محکمہ کے لیے ایک بڑی کامیابی اور ملک کے لیے بڑا اثاثہ ہے۔
اس موقع پرحامد یعقوب (ٹیم لیڈر Remit) نے کہا کہ کاروبار میں بہتری کے لیے قانونی ریفارمز کی بھی ضرورت ہے، ورکشاپ کے اختتام پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی طرف سے آنے والی سفارشات کوسراہا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرلز ،ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹرکمیونی کیشن اینڈ ایکسٹینشن، ڈویژنل ڈائریکٹرزسمیت دیگرافسران نے بھی بھرپورشرکت کی۔