وفاقی حکومت کا پروڈیوسرز کو دودھ سمیت چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے لیے حکومت کو سمری حکومت کو ارسال

اینمل ہیسبنڈری کمشنر حکومت پاکستان ڈاکٹر محمد اکرم نے نیوز اینڈ ویوز کو بتایا وفاقی حکومت کا پروڈیوسرز کو دودھ سمیت چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے لیے حکومت کو سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے.

کو دودھ سمیت چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے لیے حکومت کو سمری حکومت کو ارسال
(اسلام آباد نمائندہ) وفاقی وزارت برائے غذائی تحفظ نے دودھ، مٹن اور بیف کی قیمت مقرر کرنے کے اختیارات کسانوں اور پیداوار کرنے والوں کو دینے کی پالیسی تیار کرلی.
جس کے تحت صوبائی حکومتوں کو کہا گیا ہے, کہ وہ دودھ،گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں کو مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کریں،اس سلسلہ میں مذکورہ تینوں اہم اشیائے ضروریہ کی قیمت کا تعین کا اختیار نجی شعبہ کو دینے کے متعلق پالیسی صوبہ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے، متن کے مطابق دودھ، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے پیداوار کنندگان میں مقابلہ کرانے کا موقع فراہم کیا جائے.
کسان کو اختیار ملنے سے تینوں اشیاء کی قیمتیں کم ہونگی، تینوں اشیاء ضرورت کی حکومتی قیمت مقرر کرنا نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث ہے. نجی شعبہ کو قیمت تعین کا اختیار ملنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا،مذکورہ تینوں اشیاء ضرورت کی قیمت کم مقرر کرنا ملاوٹ کے رجحان کو جنم دیتا ہے،بازاروں میں قیمت خود مقرر کرنے کا اختیار ملنے سے مقابلہ کیلئے سازگار فضا جنم لے گی اور ان اشیاء کے نرخ کم ہونگے،حکومت کی طرف سے ان اشیاء کی قیمت پیداواری لاگت سے بھی کم مقرر کرنے سے پیداوار کنندگان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے