سوتک کا بخار, ملک فیور, (Milk Fever)

وجوحات وعلامات ، پھیلاؤ ، احتیاطی تدابیر اور علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

گائے اور بھینسوں کی اہم بیماری ہے جو زیادہ تر دودھ دینے والے جانوروں میں پائی جاتی ہے۔یہ عمومی طور پر واضح حمل کے ابتدائی دنوں میں واقع ہوتی ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔بروقت علاج سے جانور چند ہی گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔سوتک کا بخار کے نتیجے میں اور بھی بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔جیسا کہ

1: جیر روک جانا۔
2: جانور کا پیچھا مارنا۔
3: میدے کے چوتھے حصے کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا۔
4: اس بیماری کے نتیجہ میں جانور جلد دودھ پر بحال نہیں ہوتا۔

علامات۔۔۔۔!

1: جانور کا بخار کم ہوجاتا ہے۔
2: جانوروں بہت سست ہو جاتا ہے۔
3: جانور کی خوراک میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
4: جانور جگالی کم کردیتا ہے یا چھوڑ دیتا ہے۔
5: جانور کا جسم کانپنا شروع کر دیتا ہے۔
6: جانور عمومی طور پر بیٹھ جاتا ہے۔
7: جانور کا ناک اور منہ خشک ھوجاتا ھے۔
8: اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور لیٹ بھی جاتا ہے۔

وجوحات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

1: خشک پیریڈ میں ناقص غذا۔
2: خشک پیریڈ میں غذا کی کمی جانور کو نا مکمل خشک پیریڈ کا ملنا۔
3: کیلشیم اور فاسفورس کو نا مناسب مقدار میں دینا۔
4: بچے کی پیدائش کے فوری بعد حیوانہ سے مکمل دودھ نکال لینا۔
5: وٹامن ڈی کی کمی۔
6: خشک پیریڈ میں زیادہ مقدار میں کیلشیم کی مقدار کا ہونا۔

احتیاطی تدابیر۔۔ِ۔۔۔!

1: جانور کو کم از کم دو مہینے کا خشک پیریڈ دینا چاہیے۔
2: خشک اور گبھن جانوروں کو مناسب اور متوازن خوراک مہیا کرنی چاہیے۔
3: جانوروں کی خوراک میں نمکیات اور وٹامن مناسب مقدار میں شامل کرنے چاہیے۔
4: خشک پیریڈ میں جانور کو دو فیصد کیلشیم دینا چاہیے۔
5: بچہ دینے کے بعد چار سے پانچ فیصد کیلشیم دی۔
6: بچہ پیدائش کے بعد مکمل دودھ نہ نکالیں۔
7: جانور کی خوراک میں کیلشیم اور فاسفورس مناسب مقدار میں شامل کریں۔

علاج۔۔۔۔۔۔۔!

1: جانور کو فوری کیلشیم بورو گلوکونیٹ کا ٹیکا ورید میں لگائیں۔
2: جانور کی توانائی کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ڈیکسٹروز کی بوتلیں لگیں۔
3: جانور میں فوری طاقت بحال کرنے کے لیے وٹامن بی 12 کا ٹیکا لگوائیں۔
4: جانور کو ڈی سی پی بھی چلایا جا سکتا ہے اگر کوئی دوائی میسر نہ ہو تو 2کلو دودھ گرم کریں نیم گرم کرکے دودھ میں ایک درجن انڈے اور آدھا کلو چینی یا 250 گرام شہد ملا کر لگاتار تین دن تک پلائیں۔
بیماری کی تشخیص پرخوری کسی وٹنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

مزید عمومی بیماریوں کی پوسٹ کے لیے گروپ میں سے ٹیچ رہیں۔ براہ مہربانی پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ اور فارمر حضرات کی بھی مدد ہو سکے۔صدقہ جاریہ۔

نوٹ: تمام ادویات کی مقدار عموماً ادوایات پر درج ہوتی ہے یا ویٹرنری سٹور یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔کمنٹس میں مقدار بتانا مناسب نہیں ہوتا اس کی وجہ کے جانور کی عمر اور حالت دیکھی جاتی ہے لٰہذا براۓ مہربانی مقدار سے متعلق سوالات پرعمل نہ کریں۔کہیں آپ کے جانوروں کو نقصان نہ ہو جاہے۔