محکمہ لائیوسٹاک اور ڈیئری ڈویلپمنٹ کے زیرِِ اہتمام ‘باجرہ نیپئر گراس کی کاشت'”

فیصل آباد (28۔اکتوبر3 202ء) محکمہ لائیوسٹاک ایند ڈیری ڈویلپمنٹ کے تحت چلنے والے ترقیاتی منصوبہ ” باجرہ نیپئر گراس کی کاشت” کے سلسلے میں ضلع جھنگ میں کام جاری ہے ۔ ضلع جھنگ میں اب تک 72 ،ایکڑزمین پر باجرہ نیپئر گراس کی کاشت مکمل کی جا چکی ہے۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد مویشی پال و کسان حضرات کو سارا سال باالخصوص چارے کی کمی کے ایام میں چارے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کسان حضرات کو دیئے جانے والے تربیتی پروگرامز میں اس امر پر زور دیا ہے کہ وہ محکمہ لائیوسٹاک کے اس منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔