مویشی پال حضرات کے لئے خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور
لاہور 27 فروری 2024 : وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کی سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے آن لائن اجلاس کا انعقادہوا۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے کی۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی۔ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اویلویشن نے پرفارمنس مانیٹرنگ اور 9211 سسٹم پر اپلوڈنگ کے حوالے سے بریف کیا۔
سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے بتایا کہ چیف منسٹر پنجاب نے محکمانہ امور کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز موشی پال حضرات کے لئے خدمات کا دائرہ کار بڑھائیں اورفیلڈ سٹاف کم از کم دن میں چھ گھنٹے فیلڈ میں رہے اور موشی پال حضرات کو خدمات مہیا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز 9211سسٹم کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور روزانہ کے بنیاد پر ڈیٹاایپ لوڈ کریں اس عمل سے محکمانہ کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔9211
سسٹم پر ریل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ میں کوتاہی نا قابل قبول ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلویشن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔