تحریر: عائشہ ظہور -اکاس بیل -آکاش بیل- امر بیل- کثوث لوت
بغیر جڑ اور پتوں کے پھلنے پھولنے والی یہ بیل سائنسی اصطلاح میں ایک ’طُفیلی پودا ہے, یہ بے شمار تاروں والے دھاگے جیسی ہوتی ہے
لوسن کی فصل کے دو بڑے دشمن ہیں ایک یہ آکاش بیل امر بیل اور دوسرا اگر فصل میں پانی کھڑا رہے
آکاش بیل امر بیل بیج سے پھیلتی ہے بہت زیادہ نقصان کرتی ہے اتنا نقصان کہ فصل کو ہی برباد کر دیتی ہے, آکاس کی بیل کی چھوٹی چھوٹی جڑیں لوسن کے پودے کا رس چوستی ہیں اور پودے کو کمزور بیمار کر دیتی ہیں,
اس کا بیج بھی بہت سخت جان ہوتا ہے اور کئی سالوں تک زمین میں زندہ رہتا ہے
اگر آپ کو آکاش بیل کا مسئلہ آتا ہے تو بیج ہمیشہ اس سے پاک ہونا چائیے
آکاش بیل امر بیل کی ایک تار دھاگہ نما تنا ایک دن میں تین سے چار انچ تک روزآنہ بڑھتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی فٹ تک پھیل جاتی ہے
اگر آپ کو اپنی فصل میں یہ کہیں بھی نظر آئے تو اس جگہ کی کٹائی کی باری کا انتظار نہ کریں اور اسی جگہ سے لوسن کے پودے کو زمین کے قریب سے کاٹ دیں اور جہاں نظر آئے اس سے ایک فٹ دور تک فصل کی کٹائی کردیں, ورنہ اس کو قابو کرنا نا ممکن ہو جائے گا
لوسن کے پودے کو بھی کاٹتا ضروری ہے، جیسے عام طور پر کٹائی کرتے ہیں کیوں اس کی جڑیں پودے کے تنے میں ہوتی ہیں, صرف اس بیل کو ہاتھ سے یا کسی چیز سے کاٹنے سے کام نہیں بنے گا
اور اگر آپ نے اس بیل کو پکنے دیا اور بیج بننے دیا تو اس کا بیج اس زمین میں موجود رہے گا اور جیسے ہی آپ اگلے لوسن کی کاشت کریں گے تو یہ اس فصل کو پھر گھیر لے گا
گھنی فصل میں آکاش بیل امر بیل کی بڑھوتری کی رفتار کم رہتی ہے
بیج ہمیشہ آکاش بیل امر بیل سے پاک ہو، یہ سب سے پہلا آسان اور قابل عمل طریقہ بھی ہے، ایسا نہ ہو کہ لوسن کے بیج کے ساتھ یہ بھی خرید لائیں
جانوروں کی خوراک کا سب سے مہنگا جزو پروٹین ہے اور ایسا چارہ جس میں پروٹین زیادہ ہو تو آپ کا خرچہ کم ہو سکتا ہے
آکاش بیل امر بیل کا حل پھر سے پڑھ لیں
اگر آپ کو اپنی فصل میں یہ کہیں بھی نظر آئے تو اس جگہ کی کٹائی کی باری کا انتظار نہ کریں اور اسی جگہ سے لوسن کے پودے کو زمین کے قریب سے کاٹ دیں اور جہاں نظر آئے اس سے ایک فٹ دور تک فصل کی کٹائی کردیں, ورنہ اس کو قابو کرنا نا ممکن ہو جائے گا
اگر آپ نے لوسن میں اس کو کنٹرول کیا ہے اور کامیابی سے کیا ہے تو اپنا تجربہ کمنٹ میں سب کے ساتھ شیئر کریں