کھاد ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسانوں کا معاشی قتل،آڑھتی کم قیمت پر فصل لے لیتے

امان اللہ داود خیل ( نمائندہ خصوصی) کھاد ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسانوں کا معاشی قتل ، زراعت جیسے شعبے کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پاکستان میں غریب کسان کو لوٹا جارہا ہے۔ فصلوں کی کاشت کے وقت کھادوں اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کر دیئے جاتے ہیں۔ فصل تیار ہوتی ہے تو آڑھتی کم قیمت پر فصل لے لیتے ہیں کسان ہر طرف لٹ رہا ہے۔ الحاج امان اللہ خان عبد الحمید سیفی ، خلیل خان، عظمت اللہ دلیل خان نے مزید کہا کہ زراعت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے بدق مستی سے ہمارے ملک میں حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے غریب کسان پریشان ہے ڈی اے پی کھاد نے اڑان بھری اور 13000 پر پہنچ گئی جبکہ یوریا کھاد چار ہزار سے تجاوز کر گئی کسان کد ھر جائے کسان کے لیے مشکلات ہی مشکلات ہیں ڈیزل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ ٹیوب ویل فی گھنٹہ 12 سو سے 15 سوروپے تک پہنچ گیا جبکہ ٹریکٹر کافی گھنٹہ 3500 روپے تک پہنچ گیا ہے حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے