کیا ایک گائے کی قیمت ایک ارب 32کروڑ روپے ($4.8 ملین) ہو سکتی ہے؟

"دنیا میں بعض اوقات ایسے واقعات واقع ہوتے ہیں, جن کی سنسنی دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے، اور ایک ایسا واقعہ حال میں برازیل میں ہوا۔ جہاں لائیو اسٹاک کی ایک خبر نے دنیا بھر میں اہمیت حاصل کی۔”

ایک گائے ایک ارب 32 کروڑ روپے (4.8 ملین ڈالر) کی قیمت میں نئی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی۔

اس گائے کی خوبصورتی، لمبائی، اور مضبوط دودھ کی پیداوار نے خریداروں کو متاثر کیا اور انہوں نے اس پر اربوں روپے کی پیشکش کی۔ یہ گائے نیلور(Nelore) نسل کی ہے، جو اپنے اعلیٰ معیار کے گوشت اور دودھ کے لیے مشہور ہے۔ یہ نسل بھارت سے تعلق رکھتی ہے اور اسے دنیا کی بہترین گوشت دینے والی گائے کی نسلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے

ویٹینا 19 ایف آئی وی مارا امووس صرف 7 سال کی ہے۔ اس کا وزن 1500 کلو گرام یا اس سے زیادہ ہے۔ وہ دودھ دینے کے علاوہ اونچا قد اور سفید رنگت کی خوبصورتی میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

    یہ گائے نیلور نسل کی ہے، جسے برازیل میں اونگول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اور اس کی اصل تاریخ بھارت سے منسلک ہے۔ برازیل کی اک مقامی یونیورسٹی کے مطابق، 1962 میں برازیلی حکومت نے بھارت سے 84 جانوروں کو درآمد کیا، جن میں اونگول بھی شامل تھے۔