13 اکتوبر , ,2023 ورلڈ ایگ ڈے پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے گا.

دی ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے امسال لاہور میں سب سے بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کریں گے، دی ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر چوہدری حسین احمد تقریب کے چیف آرگنائزر،ڈاکٹر فریحہ طلحہ ایونٹ آرگنائزر ہوں گی، سیمینار کا انعقاد ہو گا اور ملک بھر میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی جا رہی ہیں
لاہور(عاطف نسیم) 13 اکتوبر بروز جمعہ کو یونیورسٹی آف لاہور میں دی ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر انتظام ورلڈ ایگ ڈے کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ جس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ہلال امتیاز کریں گے۔ ورلڈ ایگ ڈے کی تقریب کے چیف آرگنائزر چوہدری حسین احمد صدر دی ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان و چیف ایگزیکٹو داسان گروپ نے نیوز اینڈ ویوز کو بتایا کہ اس دن کو منانے کے لئے ہم نے نئی جہت پر کام کیا ہے اور لاہور یونیورسٹی کو اس لئے منتخب کیا گیا ہے کہ یہ نجی شعبے میں تعلیمی و تربیتی پروگراموں میں پوری سوسائٹی کو لیڈ کر رہی ہے۔ ورلڈ ایگ ڈے کی تقریبات کے لئے دی ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان کی نائب صدر ڈاکٹر فریحہ طلحہ (چیف ایگزیکٹو فارطل فارما) کو اس تقریب کے انتظامات کی تمام تر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس تقریب میں مختار فیڈ، یو ایس سویابین ایکسپورٹ کونسل، امریکن سویابین ایسوسی ایشن اور دیگر ادارے اشتراک کر رہے ہیں۔ تقریب میں انڈے کی غذائی افادیت کے بارے میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ دی ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر مختار تقریب کے انتظامات کی براہ راست رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہ تقریب گزشتہ سالوں میں منعقد کی جانے والی ورلڈ ایگ ڈے کی تقریبات میں سب سے منفرد ہو گی۔ تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات بھی شرکت کریں گی اور انڈے کے بارے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ شرکت کرنے والے مندوبین میں گفٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے اور شرکاءکی توضع انڈے سے بننے والی مختلف کنزیومر مصنوعات سے کی جائے گی۔ سیمینار میں لیکچر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے سائنس دانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اس روز پورے ملک میں ورلڈ ایگ ڈے منانے کے لئے تقریبات منعقد ہوں گی اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں انڈے سے بننے والی اشیاءکا ککنگ کمپیٹیشن بھی منعقد ہوں گے