Evaporative Cooling and Windchill Effect پولٹری فارمز کے لئے

طارق نذیر

Evaporative Cooling vs Windchill Effect: Understanding the Science
جون کی گرمی کے بڑھتے درجہ حرارت کو مد نظر رکھتے ہوئے درج ذیل تحریر پولڑی کی صنعت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ جس پے عمل کر کے بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ صحت مند مرغی کی Production Cost کم کی جاسکتی ہے۔
برائلر چوزے سے مرغی بننے تک کے دورانیے میں کنٹرول شیڈ کا درجہ حرارت بہت اہم رول ادا کرتا ہے۔ ہیچری سے جس دن چوزہ پہلے سے تیار کنٹرول شیڈ میں آتا ہے اُس دن شیڈ کے اندر درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے ۔ پھر جیسے جیسے چوزے کا وزن بڑھتا جاتا ہے درجہ حرارت کو بتدریج کم کیا جاتا ہے اور 23-24 ڈگری سینٹی گریڈ Catching تک Maintain کرنےکی کوشش کی جاتی ہے ۔ تب تک مرغی دو کلو سے زیادہ وزن کی ہو چکی ہوتی ہے۔
کنٹرول شیڈ ایسی بلڈنگ ہے جس میں “ہوا” اور درجہ حرارت مرغی کی ضرورت کے مطابق کنڑول کیے جاتے ہیں ۔ بلڈنگ کی ایک سائیڈ پے کولنگ پیڈ air inlet اور دوسری سائیڈ پے Exhaust fan لگے ہوتے ہیں جو “ ہوا “ کو پیڈوں کے ذریعے اندر کھینچتے ہیں ۔ مناسب سپیڈ پے چلتی ہوئی “ہوا” پنکھوں سے باہر نکل جاتی ہے۔
جتنے زیادہ پنکھے چلیں گے “ ہوا” کی رفتار بھی بڑھتی جاتی ہے۔ پنکھوں کو مرغی کے وزن کے حساب سے چلایا جاتا ہے۔
مرغی کو پالنے کے دوران “ہوا “بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ سردیوں میں “ہوا “ گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی چاہیے ہوتی ہے ۔ “ہوا “کو گرم کرنے کے مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں جن کا ذکر آج کا موضوع نہیں ہے۔ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لئے Evaporative cooling کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ وہی کولنگ پیڈ جن سے ہوا بلڈنگ کے اندر داخل ہو رہی ہوتی ہے اُن کو پانی سے automatic طریقے سے گیلا کیا جاتا ہے ۔ کولنگ پیڈ میں دو سوراخ ہوتے ہیں ۔ ایک ہوا کے لئے اور دوسرا پانی کے لئے ۔ خشک اور گرم “ہوا “ ان پیڈوں سے گزرتی ہے۔

ہوا کی گرمی کو پانی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور ہوا ٹھنڈی اور Humid بھاری ہو کر بلڈنگ کے اندر چلی جاتی ہے جس سے بلڈنگ کا درجہ حرارت جتنا چاہیے اُتنا maintain کر لیا جاتا ہے۔ یاد رہے اس ہوا کی رفتار 1.5 سے 2 میٹر فی سیکنڈ ہونی چائیے ۔

جون جولائی اگست میں جب باہر کی “ہوا” کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہوتا ہے لُو چل رہی ہوتی ہے تو بلڈنگ کے اندر بھی اُس کا effect ہوتا ہے ۔ evaporative cooking systemجتنا بھی efficient ہو درجہ حرارت maintain کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں wind chill effect کاسہارا لینا چاہیے ۔ مطلب یہ کہ “ہوا “کی سپیڈ کو بڑھایاجاتا ہے تاکہ “ہوا “بلڈنگ کے اندر داخل ہو اور جلدی باہر بھی نکل جائے ۔

اس کے لئے اگر مرغی کے وزن کے حساب سے چھ پنکھے درکار ہیں تو سات یا آٹھ پنکھے چلائیں ۔ جس سے “ہوا “ مرغی کے گرم جسم سے ٹکراتی ہوئی جسم کی گرمی ساتھ لے کر بلڈنگ سے باہر چلی جائے گی اور مرغی ٹھنڈ محسوس کرے گی۔

مرغی کو پسینہ نہیں آتا وہ گرمی کی وجہ سے منہ کھول کے سانس لے رہی ہوتی ہے ، خوراک کم کھاتی ہے. مرغی کے لئے “ہوا “ 5CFM/Kg سے کم ہو گی تو مرغیsuffocation کی وجہ سے سانس کی بیماری کا شکار ہونا شروع ہو جائے گی۔ لہذا ہوا پے کبھی compromise نہ کریں ۔
نوٹ : کولنگ پیڈز کے سوراخ صاف ہونگے تو Performance اچھی ہو گی ۔ لہذا ہر دو چار دن بعد ہائی پریشر پمپ سے پیڈوں پے لگی ڈسٹ اور نمکیات واش کر دیں ۔ مارکیٹ میں موجود مختلف انواع کے Washing detergent بھی استعمال کر سکتے ہیں جو مرغی کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں ۔

Zubair Feeds

Zubair Feeds is proud to present a range of high quality feeds for Layer, Breeder, and Broiler. We use only the best quality grains, proteins and vitamins and minerals, all tested to FeedSafe standard, expertly milled and supported by a dedicated team of nutritionists.

برائلر مرغی بہت اچھی پروٹین ہے ۔اسلامی طریقے سے ذبح کی جاتی ہے ۔ بے خطر خود بھی کھائیں اپنے بچوں کو بھی کھلائیں۔ کسی قسم کے ہارمون یا سٹیرائڈ استعمال نہیں ہوتے ۔ Propeganda سے دور رہیں ۔ مرغی کی صنعت سے متعلقہ بیرون ملک اور اندرون ملک تیس سال کے تجربے کی بنیاد پے بات کر رھا ہوں ۔
ایک سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ برائلر مرغی خود تو چل نہیں سکتی ہمیں کیا فائدہ دے گی ؟ دراصل مرغی کو خوراک کھلاکے چلنے کے عمل سے روکا جاتا ہے تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ گوشت بنے ۔ ا للّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
طارق نذیر