گزشتہ روز لاہور میں ایک بڑے سائز کی زخمی گوہ چھپکلی (Bengal monitor lizard) کو ریسکیو کیا گیا- ریسکیو کرکے اسکا علاج کیا جا رہا ہے تاکہ اس کو قدر کی ماحول میں اچھی صحت کے ساتھ آزاد کیا جائے-
سردی بہت زیادہ ہے رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت 5 ڈگری تک ہو جاتا ہے۔ 15 ڈگری سے نیچے درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے رینگنے والے تمام جانداروں کے لئے سردی کی لہر خطرناک ہوتی ہے، کیونکہ یہ ٹھنڈے خون والے (cold-blooded) ہوتے ہیں۔
ٹھنڈ میں یہ ویسے بھی سست ہوتے ہیں اور دھوپ نکلنے پر صبح 9 سے لے کر دوپہر 2 بجے تک دھوپ سینکتے ہیں۔ اس لئے نظر آنے والے کسی بھی سانپ، گوہ چھپکلی، کچھوا یا دوسرے جانوروں کو مارنے یا ٹاٸروں کے نیچے روندنے سے گریز کریں۔