ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ کا قیام لائیوسٹاک پروڈکٹس کی ایکسپورٹ کے لیے ناگزیر ہے:سیکرٹری لائیوسٹاک
لاہور 24 جنوری 2024 : جنرل ایڈمنسٹریشن آف چائنیز کسٹم اور منسٹری آف ایگریکلچر اینڈ رورل آفیئرزکے وفد کا رائل جے ڈبلیو بفلو ڈیزیز فری فارم کا دورہ۔سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انورنے بھی وفد کے ہمراہ دورے میں شریک کی۔اس دورے کا مقصد شیخوپورہ میں قائم ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔چینی وفدنے سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کے ہمراہ ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ سمیت بفر زون کا بھی دورہ کیا۔
سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کا کہنا تھا کہ ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ ڈیری اور گوشت کی پروڈکٹس کی ایکسپورٹ کے لیے ناگزیر ہے۔
مزید اُن کا کہنا تھا کہ ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ سے منہ کھر بیماری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چینی وفد کوفارم پر مہیا کی جانے والی محکمہ لائیو سٹاک کی سروسزبارے میں آگاہ کیا گیا اور انہوں نے فارم پر بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
چائنیز وفد کے ممبران نے فارم پر موجود لیبارٹریز اور اینیمل شیڈ سمیت دیگر سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ بارے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
وفد نے بحریہ ٹاؤن میں واقعہ رائل فارم کی جدید ایمبریو ٹرانسفر لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔دورے میں ڈائریکٹر جنرل توسیع ، ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔