پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو PAS گولڈ میڈل 2025 سے نواز دیا گیا

پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کے وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) کی ایگریکلچرسائنسز، ویٹر نری سائنسز اور جنگلات میں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل2025 – PASسے نوا زا
لاہور(14-12-25):پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے نامور تحقیق کاروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)کی ایگریکلچر سائنسز، ویٹر نری سائنسز اور جنگلات میں پیشہ وارانہ تحقیقی خدمات کو سرا ہتے ہو ئے گولڈ میڈل2025 – PAS سے نوازا۔ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو ممتاز نیشنل پروفیسر کو ثر عبداللہ ملک نے ایوارڈ پیش کیا جبکہ صدرPAS ڈاکٹرخالد محمود خان اور سیکر ٹری جنرل PAS ممتاز نیشنل پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم بیگ سمیت دیگر معز زین بھی تقریب میں شریک تھے۔
گولڈ میڈل2025 – PAS کا ایوارڈ ایگریکلچر سائنسز، ویٹر نری سائنسز اور جنگلات کی کیٹیگری میں پاکستان بھر کی مختلف جامعات میں سے کسی ایک تحقیق کا ر کو سال میں ایک بار دیا جاتا ہے اور اس سال یہ ایوارڈ ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے متعلقہ فیلڈز میں اپنی تحقیقی قا بلیتو ں کے جوہر دکھاتے ہو ئے گولڈ میڈل2025 – PASحا صل کیا۔ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، سٹاف، طلبہ نیز لائیو سٹاک، پولٹری، ڈیری، میٹ اور فارما سو ٹیکل صنعتوں سے سٹیک ہولڈرز کی بڑ ی تعداد نے پرو فیسر ڈاکٹر محمدیونس کی پیشہ وارانہ گرا ں قدر خد مات کو سرا ہا اور گو لڈ میڈل حا صل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔