پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: چیئرمین غلام محمد علی پر الزامات
اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا اسکینڈل بے نقاب، چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی پر 332 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، مقدمہ درج۔
اسلام آباد: پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (PARC) میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 39/2025 مورخہ 13 جولائی 2025 کو درج کیا، جس میں دفعہ 34، 109، 409، 468، 471 تعزیرات پاکستان اور 5(2)47 انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ابتدائی انکوائری اور شواہد کے بعد انکشاف ہوا کہ PARC میں 164 مختلف آسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔ ان بھرتیوں کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور نہ ہی اشتہارات کا مقررہ طریقہ کار اختیار کیا گیا۔
ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بغیر منظور شدہ اشتہارات اور قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کا عمل مکمل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان بھرتیوں سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا، جبکہ بعض افراد کو خلاف ضابطہ ترقیاں بھی دی گئیں۔
"They by misusing strength of their official positions and in illegal financial gains, caused huge loss in respect of salaries, bonuses and SOs to benefit their blue-eyed officers. Later, they enhanced 332 posts instead of 164 posts in violation of rules and SOPs.”
ایف آئی آر میں نامزد افراد:
- ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین PARC
- مجاہد مجتبٰی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر HR
- ڈاکٹر محمد عاصم، PSO / ڈائریکٹر PSD
- ایم اخلاق ملک، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ
- ڈاکٹر شہزاد اسد، ڈپٹی ڈی جی
- شاہد مقصود گل، ممبر نیچرل ریسورسز ڈویژن
- غلام صادق آفریدی، ممبر SSD
- ڈاکٹر ضیاء الحسن، ممبر ASD
- ڈاکٹر امتیاز حسین، ممبر پلانٹ سائنسز ڈویژن
- طارق علی نواز، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ
- مس سائمہ اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر HR
- محمد نوید مشتاق خان، ڈائریکٹر فنانس
- محمد اسحاق، سیکریٹری کونسل
- ساجد شریف، سینئر ٹیکنیکل آفیسر
- طاہر سلیم، ڈائریکٹر لاجسٹکس
- ملک محمد یوسف، ڈائریکٹر AZRI بہاولپور
- زاہد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ
- ڈاکٹر محمد عاصم، ڈائریکٹر CG & MoU
- محمد سعید اللہ یوسف زئی، ممبر فنانس
ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں اور تحقیقاتی پیش رفت متوقع ہے۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد، نعمان خلیل نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔