فیصل آباد ڈویژن کے ایک اور گاؤں بھون (تحصیل و ضلع جھنگ) میں دودھ اور گوشت پیدا کرنے کے انقلابی منصوبہ کا کامیاب افتتاح کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے ایک گاؤں بھون میں "گرِڈ منصوبہ پاک فوج”، فوجی فاؤنڈیشن، فوجی فوڈز اور محکمہ لائیو سٹاک کے اشتراک سے پاکستان کے پسماندہ مویشی پال کسانوں کی ترقی کے لیے انقلابی منصوبہ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تاکہ پست ماندہ علاقوں میں دودھ اور گوشت پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
اس تقریب میں برگیڈئیر امجد حسین صاحب کمانڈنٹ ریمونٹ ڈپو سرگودھا اور برگیڈیئر طارق صاحب، کمانڈنٹ آرمی ویٹرنری سکول سرگودھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مہمانانِ گرامی میں محکمہ لائیوسٹاک سے ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر صاحب، ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر یوسف صاحب، ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع جھنگ ڈاکٹر شعیب صاحب، فوجی فوڈز سے صفدر خان بلوچ صاحب ایریا مینیجر ، ڈاکٹر ندیم ارشد پراجیکٹ آفیسر، شامل ہوئے اور اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کسانوں سے اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے آغاز میں پاکستان کا زرعی منظرنامہ، معشیت میں اس کا کردار اور لائیوسٹاک کی پیداوار کے موجودہ اعدادوشمار پیش کیے گئے۔
بنیادی سطح پر ڈیری فارمنگ کی ترقی سے ناصرف زمیندار خوشحال ہوگا، بلکہ ملک کی جی ڈی پی (مجموعی پیداوار) بہتر ہوگی اور پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوگا۔
فوجی فوڈز کمپنی نے دودھ کی بہتر قیمت پر سارا سال لگاتار خریداری کا ذمہ اٹھایا۔ فوجی فوڈذ زمینداروں کو کھاد، ونڈا اور دیگر زرعی اشیاء کی رعائتی نرخوں پر فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔
محکمہ لائیوسٹاک نے مویشیوں کی صحت بہتر کرنے، پیداوار کو بہتر بنانے، بیماریوں کی تشخیص اور روک تھام، بہتر نسل کشی، اور ڈیری کے کاروبار کو منافع بخش بنانے میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھنے کا اعادہ کیا۔
مہمان خصوصی جناب برگیڈئیر امجد حسین صاحب صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج اور حکومت پاکستان جانوروں کی نسل کو بہتر کرنے کے حوالے سے خاطر خواہ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے اس منصوبہ کو فوجی فوڈز اور محکمہ لائیوسٹاک کی مویشی پال زمینداروں کی ترقی کے لیے ایک مربوط کوشش قرار دیا اور ان کے کردار کی بھرپور تعریف کی.
انہوں نے ساتھ ہی کسانوں کو اپنے جانوروں کی نسل، خوراک اور سنبھال بہتر کر کے بہتر پیداوار حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
محکمہ لائیوسٹاک اور دیگر پرائیویٹ کمپنیز نے ونڈا، میڈیسن، جدید ڈیری مشینری اور نسل کشی کے حوالہ سے سٹالز لگائے. تمام مہمانوں اور 500 سے زائد زمینداروں نے سٹالز کا دورہ کیا اور جدید ڈیری فارمنگ کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔