امریکی حکومت نے نیو ورلڈ اسکروورم کے مزید شمال کی طرف پھیلنے پر میکسیکو سے مویشیوں (گائے، بھینس، گھوڑے) کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی 9 جولائی سے فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے، تاکہ امریکی مویشیوں کو اس خطرناک کیڑے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
نیو ورلڈ اسکروورم کیا ہے؟
نیو ورلڈ اسکروورم ایک خطرناک گوشت خور کیڑا ہے جو مکھیاں اپنی نسل بڑھانے کے لیے زخموں میں انڈے دیتی ہیں۔ ان انڈوں سے نکلنے والے کیڑے جانور کے زندہ گوشت کو کھانے لگتے ہیں، جس سے:
-
زخم شدید بگڑ جاتے ہیں -
انفیکشن پھیلتا ہے -
اور بعض اوقات جانور کی ہلاکت بھی ہو سکتی ہے
یہ کیڑا پہلے میکسیکو کے جنوبی علاقوں میں پایا جاتا تھا، لیکن اب یہ Veracruz کے علاقے میں شمال کی طرف بڑھ رہا ہے — جو امریکی سرحد سے صرف 370 میل دور ہے۔
مئی میں امریکہ نے میکسیکو کے جانوروں پر عارضی پابندی لگائی تھی، لیکن 7 جولائی سے پانچ بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ تاہم:
"ہم نے وعدہ کیا ہے کہ ہم چوکس رہیں گے۔ جب تک میکسیکو میں اس کیڑے پر قابو نہیں پایا جاتا، ہم مویشیوں کی درآمد کی اجازت نہیں دیں گے۔” سیکرٹری زراعت، بروک رولنز
اب، USDA نے اس منصوبے کو روک دیا ہے اور تمام جنوبی بندرگاہوں کو دوبارہ بند کر دیا ہے تاکہ نیو ورلڈ اسکروورم کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اگرچہ یہ خطرہ فی الحال امریکہ اور لاطینی امریکہ تک محدود ہے، لیکن ہمیں بھی اپنی لائیو اسٹاک انڈسٹری میں بایوسیکیورٹی کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ جانوروں کے زخموں کی حفاظت، نقل و حرکت کی نگرانی اور سائنسی شعور پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔





