اہم بیوروکریٹک تبادلے – پنجاب

پنجاب حکومت نے سینئر بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کر دیا

لاہور (ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز): حکومتِ پنجاب نے سینئر بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا ہے۔

احمد عزیز تارڑ کا شمار پنجاب بیوروکریسی کے تجربہ کار اور اہم افسران میں ہوتا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی سابقہ تعیناتیوں میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت (اپریل 2024)، سیکرٹری پراسیکیوشن (2025)، اور ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) شامل ہیں۔ ان کی اس نئی تعیناتی کو صوبے میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانے کے حکومتی عزم کی عکاسی سمجھا جا رہا ہے۔

بیوروکریسی میں دیگر اہم تقرروتبادلے بھی کیے گئے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • ثاقب علی عطیل کو سیکرٹری لائیو سٹاک کے عہدے سے تبدیل کر کے ممبر، وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا ہے۔
  • کیپٹن (ر) اسد اللہ کو سیکرٹری پراسیکیوشن تعینات کیا گیا ہے۔
  • وقار عظیم کو سپیشل سیکرٹری، ہاؤسنگ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
  • احمر نائیک کو ڈائریکٹر جنرل، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
  • انصر حیات کو ایڈیشنل سیکرٹری، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا چارج دیا گیا ہے۔
  • ثمن رائے کو کمشنر، اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔
  • منصور احمد راجہ کو ڈائریکٹر جنرل، پی ایچ اے لاہور کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
  • حناء ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تعینات کیا گیا ہے۔
  • خالد پرویز کو ڈائریکٹر جنرل، پاپولیشن ویلفیئر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
  • صاحبزادی وسیمہ عمر کو منیجنگ ڈائریکٹر، پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔